کاروباروں کے ساتھ چیٹ کرنے کے بارے میں

آپ WhatsApp‎‎ پر ذاتی اور کاروباری اکاؤنٹ کے درمیان آسانی سے فرق کر سکتے ہیں۔ انفرادی چیٹ میں پروفائل دیکھنے کے لیے رابطہ کے نام پر ٹیپ کریں۔ اگر وہ کاروباری رابطہ ہے تو اس کی پروفائل میں درج ذیل میں سے کوئی لیبل شامل ہوگا:
  • ‏‏کاروباری اکاؤنٹ: یہ ہمارے کسی بھی WhatsApp Business پروڈکٹ پر اکاؤنٹ بنانے والے کاروبار کا ڈیفالٹ اسٹیٹس ہے۔
    • ‏‏نوٹ: اگر کاروبار کا نام چیٹ کی معلومات میں نظر آ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ WhatsApp نے تعین کر دیا ہے یہ اکاؤنٹ کسی مستند برانڈ یا کاروبار کا ہے۔ بھلے ہی آپ نے اپنی ایڈریس بُک میں کاروبار کو شامل نہ کیا ہو تب بھی کاروبار کا نام دکھائی دیتا ہے۔
  • آفیشل کاروباری اکاؤنٹ: WhatsApp نے تعین کر دیا ہے کہ یہ اکاؤنٹ کسی قابل ذکر اور مستند برانڈ کا ہے۔ 'آفیشل کاروباری اکاؤنٹ' کی پروفائل میں اور چیٹ تھریڈ میں ہیڈر کے سامنے ایک سبز چیک مارک کا بیج ہوتا ہے۔
    • نوٹ: 'آفیشل کاروباری اکاؤنٹ' کا یہ مطلب نہیں ہے کہ WhatsApp اس کاروبار کی توثیق کرتا ہے۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ یہ کاروبار انٹرنیٹ پر کسی معروف، اکثر تلاش کیے جانے والے فرد، برانڈ یا ادارے کی نمائندگی کرتا ہے۔
مجھے اپنی WhatsApp چیٹس میں نیا سسٹم کا میسج کیوں نظر آ رہا ہے؟
کچھ کاروبار جن کے ساتھ آپ WhatsApp پر چیٹ کرتے ہیں وہ اپنے میسجز کا نظم اور انہیں اسٹور کرنے میں مدد کے لیے Facebook یا کسی اور کمپنی کو استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
آپ کو درج ذیل میسجز نظر آئیں گے، جب کوئی کاروبار اس کا انتخاب کرتا ہے:
  • ‏‏پارٹنر استعمال کرنے کا: آپ دیکھیں گے کہ 'یہ کاروبار اس چیٹ کا نظم کرنے کے لیے دوسری کمپنیوں کے ساتھ کام کرتا ہے۔'
  • ‏‏WhatsApp Cloud استعمال کرنے کا (Meta کی طرف سے ہوسٹ کردہ): آپ دیکھیں گے کہ 'یہ کاروبار اس چیٹ کا نظم کرنے کے لیے Meta کمپنیز کی محفوظ سروس استعمال کرتا ہے۔'
اگر کوئی کاروبار اپنی چیٹس کا خود نظم کر رہا ہے تو آپ کو یہ نظر آئے گا: 'میسجز اور کالز اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔ اس چیٹ سے باہر کوئی بھی انہیں پڑھ یا سن نہیں سکتا، WhatsApp بھی نہیں۔'
اگرچہ Meta خود بخود آپ کے میسجز کو استعمال کر کے آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا نہیں بنائے گا، لیکن کاروبار موصول ہونے والی چیٹس کو اپنی مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں گے، جس میں Meta پر تشہیر شامل ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کسی کاروبار سے میسجز وصول نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ اسے کبھی بھی چیٹ سے براہ راست بلاک کر سکتے ہیں یا اسے اپنے روابط کی فہرست سے حذف کر سکتے ہیں۔
ہمیشہ نجی اور محفوظ
WhatsApp پر ہر میسج سگنل اینکرپشن کے اسی پروٹوکول کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے جو میسجز کو آپ کے آلے سے بھیجے جانے سے قبل محفوظ کرتا ہے۔ جب آپ کسی WhatsApp کاروباری اکاؤنٹ پر میسج بھیجتے ہیں تو آپ کا میسج کاروبار کی منتخب کردہ منزل تک محفوظ طریقے سے پہنچایا جاتا ہے۔
متعلقہ مضامین
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں