بین الاقوامی فون نمبر شامل کرنے کا طریقہ
- اپنے فون کی ایڈریس بک کھولیں۔
- رابطے کا فون نمبر شامل کرتے ہوئے، شروع میں جمع کی علامت (+) درج کریں۔
- پھر ملک کا کوڈ درج کریں اور اس کے بعد مکمل فون نمبر لکھیں۔
- نوٹ: ملک کا کوڈ شروع میں لگایا جانے والا نمبر ہوتا ہے جسے کسی دوسرے ملک کال کرنے کے لیے مکمل قومی فون نمبر سے پہلے درج کرنا ضروری ہوتا ہے۔ آپ کو جس ملک کے کوڈ کی ضرورت ہو آپ اسے آن لائن تلاش کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر امریکہ (ملک کا کوڈ '1') میں کسی رابطے کے علاقے کا کوڈ '408' اور فون نمبر 'XXX-XXXX' ہے تو آپ +1 408 XXX XXXX درج کریں گے۔
نوٹ:
- کسی بھی شروعاتی 0 یا خصوصی کالنگ کوڈز کو ہٹانا یقینی بنائیں۔
- اگر آپ مقامی (ملک کے اندر) فون نمبر اپنے فون کی ایڈریس بک میں شامل کرنا چاہتے ہوں تو اسی طرح نمبر درج کریں جیسے آپ اپنے رابطے کو فون پر کال کر رہے ہوں۔
- ارجنٹینا (ملکی کوڈ '54') کے تمام فون نمبرز میں ملکی کوڈ اور علاقے کے کوڈ کے درمیان میں ایک '9' ہونا چاہیے۔ شروع کے '15' کو ہٹانا ہوگا تاکہ حتمی نمبر میں کُل 13 ہندسے ہوں: +54 9 XXX XXX XXXX
- میکسیکو (ملکی کوڈ '52') میں فون نمبرز میں '52+' کے بعد '1' ہونا چاہیے بھلے ہی وہ Nextel نمبرز ہوں۔