اسٹیکرز استعمال کرنے کا طریقہ

Android
iPhone

اسٹیکرز ڈاؤن لوڈ اور استعمال کریں
  1. انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. اسٹیکر پیکس شامل کرنے کے لیے، ایموجی
    > اسٹیکرز
    > شامل کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  3. جو اسٹیکر پیک آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے ڈاؤن لوڈ کریں
    پر ٹیپ کریں۔ اگر کہا جائے تو ڈاؤن لوڈ کریں • {فائل سائز} پر ٹیپ کریں۔
    • ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے پر ایک سبز چیک مارک
      ظاہر ہوگا۔
  4. پچھلا
    پر ٹیپ کریں۔
  5. آپ جو اسٹیکر بھیجنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں اور اس پر ٹیپ کریں۔
جب آپ اسٹیکر پر ٹیپ کریں گے تو وہ خود بخود بھیج دیا جائے گا۔
اضافی آپشنز:
  • اپنے حالیہ استعمال کردہ اسٹیکرز دیکھنے کے لیے حالیہ
    پر ٹیپ کریں۔
  • اپنے پسندیدہ اسٹیکرز دیکھنے کے لیے پسندیدہ
    پر ٹیپ کریں۔
    • کسی اسٹیکر کو پسندیدہ کرنے کیلئے، ایموجی
      > اسٹیکرز
      پر ٹیپ کریں۔ اسٹیکر پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں، پھر شامل کریں پر ٹیپ کریں۔ متبادل طور پر، کسی انفرادی یا گروپ چیٹ کی ونڈو میں اسٹیکر پر اور پھر > پسندیدہ میں شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
    • کسی اسٹیکر کو پسندیدہ سے ہٹانے کیلئے، ایموجی
      > اسٹیکرز
      > پسندیدہ
      پر ٹیپ کریں۔ اسٹیکر پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں، پھر ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔ متبادل طور پر، کسی انفرادی یا گروپ چیٹ کی ونڈو میں اسٹیکر پر اور پھر > پسندیدہ میں سے ہٹائیں کریں پر ٹیپ کریں۔
  • اسٹیکرز کی زمرہ بندی آئیکنز میں دکھائے گئے ایموجی کے لحاظ سے کی جاتی ہے۔ اسٹیکر کے زمروں کا سیٹ دیکھنے کے لیے دل والے باکس
    پر ٹیپ کریں۔
  • اسٹیکر کے مزید آپشنز کے لیے شامل کریں
    پر ٹیپ کریں۔ تمام اسٹیکرز ٹیب کے نیچے تک اسکرول کریں اور پھر مزید اسٹیکرز حاصل کریں
    پر ٹیپ کریں۔ یہ آپ کو Google Play اسٹور پر لے جائے گا جہاں آپ اسٹیکر ایپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
  • اپنے ڈاؤن لوڈ کردہ مخصوص اسٹیکرز تلاش کرنے کے لیےتلاش کریں
    پر ٹیپ کریں۔ آپ ٹیکسٹ یا ایموجی کے ذریعے اسٹیکرز تلاش کر سکتے ہیں۔
    • نوٹ: اگر اسٹیکرز کے تخلیق کار نے انہیں WhatsApp کی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹیگ نہ کیا ہو تو ممکن ہے کہ آپ نے WhatsApp کے علاوہ جو اسٹیکرز ڈاؤن لوڈ کیے ہیں انہیں تلاش نہ کیا جا سکے۔
    • اسٹیکرز کی تلاش مکمل طور پر آف لائن کام کرتی ہے۔ WhatsApp آپ کے اسٹیکر کے استعمال یا اسٹیکرز تلاش کرنے کیلئے آپ کے استعمال کردہ کلیدی الفاظ کے بارے میں معلومات جمع نہیں کرتا ہے۔
  • اپنے ڈاؤن لوڈ کیے گئے اسٹیکر پیکس دیکھنے کے لیے، شامل کریں
    > میرے اسٹیکرز پر ٹیپ کریں۔
  • اگر آپ کوئی مخصوص اسٹیکر پیک حذف کرنا چاہتے ہوں تو حذف کریں
    > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
  • اپنے اسٹیکر پیکس کو پھر سے منظم کرنے کیلئے، اسٹیکر پیک کے ساتھ موجود پھر سے منظم کریں
    پر ٹیپ کریں اور اسے کھینچیں۔
  • اسٹیکر پیکس اپ ڈیٹ کرنے کیلئے، جب سبز رنگ کا نقطہ نمودار ہو تو شامل کریں
    پر ٹیپ کریں۔ تمام اسٹیکرز ٹیب میں، ان اسٹیکر پیکس کے آگے موجود اپ ڈیٹ کریں پر ٹیپ کریں جنہیں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کہا جائے تو اپ ڈیٹ کریں • {فائل سائز} پر ٹیپ کریں۔
    • اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر ایک سبز چیک مارک
      ظاہر ہوگا۔
اسٹیکرز WhatsApp کے تازہ ترین ورژنز میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ کو اسٹیکرز نظر نہ آئیں تو اپنے فون کے ایپلیکیشن اسٹور سے WhatsApp کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا یقینی بنائیں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں