اپنی کاروباری پروفائل میں ترمیم کرنے کا طریقہ

آپ کی کاروباری پروفائل آپ کو اپنی کمپنی کے بارے میں معلومات شامل کرنے کی سہولت دیتی ہے بشمول کاروبار کا نام، پتہ، زمرہ، تفصیل، ای میل اور ویب سائٹ۔ آپ کی پروفائل دیکھنے پر لوگ یہ معلومات آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔
اپنی کاروباری پروفائل کو دیکھنے کے لیے، WhatsApp Business‎ ایپ کھولیں۔ پھر، مزید آپشنز
> کاروباری ٹولز > کاروباری پروفائل پر ٹیپ کریں۔
اپنی پروفائل فوٹو میں ترمیم کریں
  1. اپنی پروفائل فوٹو پر ٹیپ کریں، پھر ترمیم کریں
    پر ٹیپ کریں۔
    • یا پھر، اپنی کور فوٹو پر ترمیم کریں
      پر ٹیپ کریں، پھر پروفائل فوٹو شامل یا اس میں ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔
  2. نئی تصویر لینے کے لیے کیمرا پر یا کسی موجودہ تصویر کا انتخاب کرنے کے لیے گیلری پر ٹیپ کریں۔ آپ اپنی موجودہ پروفائل کی تصویر ہٹانے کے لیے حذف کریں
    > ہٹائیں پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
  3. جب آپ تصویر منتخب کر لیں یا کوئی نئی تصویر لیں تو تصویر کو ضرورت کے مطابق کراپ کریں یا گھمائیں۔
  4. ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ کی پروفائل فوٹو بطور ڈیفالٹ عوامی ہے۔ اس مضمون میں اپنی پرائیویسی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ جانیں۔
اپنی کور فوٹو میں ترمیم کریں
  1. اپنی کور فوٹو پر ترمیم کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  2. کور فوٹو شامل کریں یا اس میں ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. نئی تصویر لینے کے لیے کیمرا پر یا کسی موجودہ تصویر کا انتخاب کرنے کے لیے گیلری پر ٹیپ کریں۔ آپ اپنی موجودہ کور فوٹو ہٹانے کے لیے حذف کریں
    > ہٹائیں پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
  4. جب آپ تصویر منتخب کر لیں یا کوئی نئی تصویر لیں تو تصویر کو ضرورت کے مطابق کراپ کریں یا گھمائیں۔
  5. ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ کی کور فوٹو بطور ڈیفالٹ عوامی ہے۔
اپنے کاروبار کے نام اور تفصیل میں ترمیم کریں
  1. آپ جس فیلڈ کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر ترمیم کریں
    کو ٹیپ کریں۔
  2. ترمیم کریں۔
  3. ٹھیک ہے یا محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
اپنے کاروبار کے زمرے میں ترمیم کریں
  1. زمرہ کی فیلڈ پر ترمیم کریں
    کو ٹیپ کریں۔
  2. اپنے کاروبار کے لیے تین تک متعلقہ زمرے منتخب کریں۔
اپنے کاروبار کے پتے میں ترمیم کریں
  1. پتہ کی فیلڈ پر ترمیم کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  2. کاروبار کا پتہ کی فیلڈ پر ٹیپ کریں، پھر اپنا کاروبار کا پتہ درج کریں۔
  3. آپ اپنے نقشہ کے مقام کو نقشے پر مقام سیٹ کریں یا نقشے پر مقام اپ ڈیٹ کریں پر ٹیپ کر کے بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ نقشے پر اپنا کاروبار کا پتہ اپ ڈیٹ کریں، پھر پو گیا پر ٹیپ کریں۔
    • نوٹ: یہ صرف نقشے پر آپ کے کاروبار کے مقام کو تبدیل کرتا ہے۔ پتے کے فیلڈ میں جو پتہ آپ نے درج کیا ہے وہی رہے گا۔
  4. محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
اپنے کاروباری اوقات میں ترمیم کریں
  1. کاروباری اوقات کی فیلڈ پر ترمیم کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  2. شیڈول پر ٹیپ کریں۔
  3. مندرجہ ذیل شیڈول ٹمپلیٹس سے کوئی ایک منتخب کریں:
    • مخصوص اوقات میں کھلا ہے: ٹوگل کے ذریعے وہ مخصوص دن منتخب کریں جن میں آپ کا کاروبار کھلا ہے۔ آپ ہر دن کے لیے کام کے اوقات کے مخصوص سیٹس کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں۔
    • ہمیشہ کھلا ہے: ٹوگل کے ذریعے منتخب کریں کہ ہفتے کے کون سے دن آپ کا کاروبار کھلا ہے۔
    • صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعے: ٹوگل کے ذریعے منتخب کریں کہ ہفتے کے کون سے دن آپ کا کاروبار اپائنٹمنٹس کیلئے کھلا ہے۔
  4. محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
آپ اپنے کاروباری اوقات کو ری سیٹ کرنے کے لیے مزید آپشنز
> صاف کریں پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
اپنی ای میل اور ویب سائٹ میں ترمیم کریں
  1. آپ جس فیلڈ کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر ترمیم کریں
    کو ٹیپ کریں۔
  2. اپنی معلومات اپ ڈیٹ کریں۔
  3. محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
اپنے لنک کردہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں ترمیم کریں
اگر آپ کے پاس کوئی لنک کردہ اکاؤنٹ نہیں ہے تو:
  1. Facebook یا Instagram شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
  2. Facebook یا Instagram > جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
  3. اپنے اکاؤنٹ کو اپنی کاروباری پروفائل میں شامل کرنے کے لیے اس میں لاگ ان کریں۔
اگر آپ کے پاس پہلے سے لنک کردہ اکاؤنٹس ہیں تو:
  1. اپنے لنک کردہ اکاؤنٹ کا نظم کرنے کے لیے اپنے Facebook پیج کے نام یا Instagram ہینڈل کے آگے ترمیم کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  2. آپ اپنی پروفائل سے لنک کردہ اکاؤنٹ کو چھپا سکتے ہیں یا اسے اپنے WhatsApp اکاؤنٹ سے ان لنک کر سکتے ہیں۔
اپنے کیٹلاگ میں ترمیم کریں
  1. اپنے کیٹلاگ کو اپ ڈیٹ کرنے یا نیا کیٹلاگ بنانے کے لیے نظم کریں پر ٹیپ کریں۔
  2. ضرورت کے مطابق کیٹلاگ میں آئٹمز شامل یا ان میں ترمیم کریں۔ کیٹلاگ کو بنانے اور برقرار رکھنے کے طریقہ سے متعلق اس مضمون میں مزید جانیں۔
اپنی بمتعلق کی معلومات میں ترمیم کریں
  1. بمتعلق کی فیلڈ پر ترمیم کریں
    کو ٹیپ کریں۔
  2. آپ حسب منشاء بمتعلق کا میسج بنا سکتے ہیں یا بمتعلق منتخب کریں سیکشن میں سے پہلے سے طے شدہ کوئی میسج بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
اپنے فون نمبر میں ترمیم کریں
فون نمبر کی فیلڈ پر ترمیم کریں
> اگلا پر ٹیپ کر کے اپنا فون نمبر اپ ڈیٹ کرنے کا پراسیس شروع کریں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں