گروپ ایڈمنز کا نظم کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
Mac
کسی بھی گروپ میں لاتعداد ایڈمنز ہو سکتے ہیں اور کوئی بھی ایڈمن کسی ممبر کو ایڈمن بنا سکتا ہے۔ گروپ کے تخلیق کار کو ہٹایا نہیں جا سکتا اور وہ ایڈمن ہی رہے گا علاوہ اس کے کہ وہ خود گروپ سے باہر نکل جائے۔
نوٹ: WhatsApp گروپ کے نظم و نسق کے فنکشنز میں مداخلت نہیں کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم کسی کو ایڈمن نہیں بنا سکتے۔
کسی ممبر کو ایڈمن بنائيں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- یا پھر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر، مزید > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
- آپ جس ممبر کو ایڈمن بنانا چاہتے ہیں اس پر ٹیپ کریں۔
- گروپ ایڈمن بنائیں پر ٹیپ کریں۔
ایک ہی وقت میں متعدد ممبرز کو ایڈمن بنائيں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- یا پھر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر، مزید > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
- گروپ سیٹنگز > گروپ ایڈمنز میں ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔
- آپ جن ممبرز کو ایڈمن بنانا چاہتے ہیں انہیں منتخب کریں۔
- ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
کسی ایڈمن کو برطرف کریں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- یا پھر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر، مزید > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
- آپ جس ایڈمن کو برخاست کرنا چاہتے ہیں اس پر > ایڈمن کی حیثیت سے برخاست کریں پر ٹیپ کریں۔
ایک ہی وقت میں متعدد ایڈمنز کو برطرف کریں
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- یا پھر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر، مزید > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
- گروپ سیٹنگز > گروپ ایڈمنز میں ترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔
- آپ جن ایڈمنز کو برطرف کرنا چاہتے ہیں انہیں غیر نشان زد کریں۔
- ہو گیا پر ٹیپ کریں۔