اپنی پرانی چیٹس بحال کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
iCloud بیک اپ سے اپنی پرانی چیٹس کو بحال کریں
- توثیق کریں کہ WhatsApp > ترتیبات > چیٹس > چیٹ بیک اپ میں iCloud بیک اپ موجود ہے۔
- اگر آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ آخری بیک اپ کب لیا گیا تھا تو WhatsApp حذف کر کے دوبارہ انسٹال کریں۔
- اپنے فون نمبر کی توثیق کرنے کے بعد، اپنی پرانی چیٹس کو بحال کرنے کیلئے ہدایات پر عمل کریں۔
نوٹ:
- یہ ضروری ہے کہ آپ اس Apple ID کے ذریعے سائن ان ہوں جسے آپ iCloud تک رسائی حاصل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور iCloud Drive آن ہونی چاہیئے۔
- آپ کے iCloud اور آپ کے iPhone، دونوں پر درکار خالی جگہ ہونی ضروری ہے۔ آپ کے پاس اپنے iCloud اکاؤنٹ میں اور فون پر بیک اپ کے اصل سائز سے کم از کم 2.05 گنا زیادہ جگہ ہونی چاہیئے۔
- بیک اپ لینے اور بحال کرنے کیلئے استعمال کیا جانے والا فون نمبر ایک ہی ہونا چاہیئے۔ آپ کسی دوسرے WhatsApp اکاؤنٹ سے پرانی چیٹس بحال نہیں کر سکتے۔
- چونکہ بیک اپس انفرادی فون نمبرز سے وابستہ ہوتے ہیں لہذا ایک ہی iCloud اکاؤنٹ میں متعدد WhatsApp اکاؤنٹس کیلئے بیک اپس اسٹور رکھنا ممکن ہے۔
متعلقہ مضامین:
- iCloud پر بیک اپ لینے کا طریقہ
- iCloud بیک بنا یا بحال نہیں کر پا رہے ہیں