کسٹمرز کے ساتھ پروڈکٹس یا سروسز شیئر کرنے کا طریقہ

آپ اپنا کیٹالاگ شیئر کر کے نئے اور موجودہ کسٹمرز کے ساتھ اپنی پروڈکٹس یا سروسز شیئر کر سکتے ہیں۔
انفرادی چیٹ یا گروپ چیٹ میں اپنا کیٹلاگ شیئر کریں
  1. ‏WhatsApp Business‎ ایپ میں چیٹ کھولیں۔
  2. ٹیکسٹ فیلڈ کے ساتھ موجود منسلکہ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. پھر کیٹلاگ پر ٹیپ کریں۔
  4. اوپر سبھی آئٹمز بھیجیں پر ٹیپ کریں۔
انفرادی چیٹ یا گروپ چیٹ میں پروڈکٹس یا سروسز شیئر کریں
  1. ‏WhatsApp Business ایپ میں چیٹ کھولیں۔
  2. ٹیکسٹ فیلڈ کے ساتھ موجود منسلکہ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. پھر کیٹلاگ پر ٹیپ کریں۔
  4. وہ پروڈکٹس یا سروسز منتخب کریں جن کو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
  5. بھیجیں پر ٹیپ کریں۔
کیٹلاگ مینیجر کے ذریعے مکمل کیٹلاگ شیئر کریں
  1. ‏WhatsApp Business‎ ایپ > سیٹنگز > کاروباری ٹولز > کیٹلاگ کھولیں۔
  2. جب آپ کیٹلاگ مینیجر میں آ جائیں تو اوپر دائیں جانب موجود لنک کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. آپ ذیل میں سے کسی بھی آپشن کا انتخاب کر کے مکمل کیٹلاگ اپنے رابطوں یا ممکنہ خریداروں سے کہیں بھی شیئر کر سکتے ہیں:
    • WhatsApp Business کے ذریعے لنک بھیجیں: دوسروں کے ساتھ WhatsApp پر کیٹلاگ کا لنک شیئر کرنے کے لیے
    • لنک کاپی کریں: اس سے لنک کاپی ہو جاتا ہے
    • لنک شیئر کریں: ای میل یا دیگر پیغام رسانی کی ایپس پر کیٹلاگ کا لنک شیئر کرنے کے لیے
کیٹلاگ مینیجر کے ذریعے انفرادی پروڈکٹ یا سروس شیئر کریں
  1. ‏WhatsApp Business ایپ > سیٹنگز > کاروباری ٹولز > کیٹلاگ کھولیں۔
  2. کیٹلاگ مینیجر سے وہ آئٹم منتخب کریں جس کو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔ پھر اسکرین کے اوپر دائیں جانب موجود لنک کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. آپ ذیل میں سے کسی بھی آپشن کا انتخاب کر کے اپنی کیٹلاگ میں مخصوص آئٹم اپنے رابطوں یا ممکنہ خریداروں سے کہیں بھی شیئر کر سکتے ہیں:
    • WhatsApp Business کے ذریعے لنک بھیجیں: دوسروں کے ساتھ WhatsApp پر منتخب کردہ آئٹم کا لنک شیئر کرنے کے لیے
    • لنک کاپی کریں: اس سے لنک کاپی ہو جاتا ہے
    • لینک شیئر کریں: ای میل یا سوشل چینلز پر منتخب کردہ آئٹم شیئر کرنے کیلئے۔
کیٹلاگ اور آئٹم کے لنکس کو شیئر کرنے سے پہلے حسب منشاء نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ وہ خودکار طور پر جنریٹ ہوتے ہیں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں