صوتی پیغامات پلے کرنے کا طریقہ

WhatsApp پر موصول ہونے والے صوتی پیغامات خود بخود ڈاؤن لوڈ ہو جاتے ہیں۔
وصول کردہ صوتی پیغامات پر آپ کو دکھائی دے گا:
  • ایک سبز مائیکرو فون
    ان صوتی پیغامات پر جو آپ نے پلے نہیں کیے ہیں۔
  • ایک نیلا مائیکرو فون
    ان صوتی پیغامات پر جو آپ پہلے سے ہی پلے کر چکے ہیں۔
صوتی پیغام پلے کریں
  1. آپ کے بھیجے گئے یا آپ کو موصول ہونے والے صوتی پیغامات سننے کیلئے پلے کریں
    پر کلک کریں۔
  2. پیغام سنیں۔
    • اپنے کمپیوٹر کے اسپیکرز کے ذریعے: پیغام آپ کے کمپیوٹر کے اسپیکرز کے ذریعے پلے ہوگا۔
    • آپ کے ہیڈ فونز کے ذریعے: آپ کے ہیڈ فونز منسلک ہونے کی صورت میں صوتی پیغامات ان کے ذریعے پلے ہوں گے۔
  3. جب کوئی پیغام پلے ہو رہا ہو تو آپ 1x آئیکن پر ٹیپ کر کے اس کی رفتار 1.5x یا 2x تک بڑھا سکتے ہیں۔
  4. آپ ویو فارم پر موجود نقطے پر کلک کر کے اسے پیغام کے اس ٹائم اسٹیمپ پر بھی کھینچ کر لا سکتے ہیں جہاں سے آپ پلے کرنا چاہتے ہیں۔
  5. صوتی پیغامات پلے ہوتے رہیں گے چاہے آپ WhatsApp کے اندر ہی کسی دوسرے چیٹ یا گروپ میں چلے جائیں۔
    • جب آپ صوتی پیغام پلے کرتے ہیں اور چیٹ بند کر دیتے ہیں تو آپ کی ونڈو کے نچلے بائیں حصے میں ایک منی پلیئر نمودار ہوگا۔
    • آپ صوتی پیغام کو موقوف، پلے اور بند کر سکتے ہیں یا اصل چیٹ پر واپس جا سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں