جنوری 2021 میں WhatsApp کی پرائیویسی پالیسی میں کیے گئے اپ ڈیٹ کے بارے میں آپ کے سوالات کے جوابات
جنوری 2021 میں ہم نے اپ ڈیٹ شدہ پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی اور ہمیں اس سلسلے میں بہت سے اہم سوالات موصول ہوئے ہیں۔ چند افواہیں گردش میں ہونے کی وجہ سے ہم موصول ہونے والے کچھ عام سوالات کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ ہم کڑی محنت کرتے ہیں تاکہ WhatsApp کو اس طرح بنائیں جس سے لوگوں کی بات چیت نجی اور محفوظ رہے۔
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پالیسی میں کئے گئے اپ ڈیٹ سے دوستوں یا فیملی کے ساتھ آپ کی بات چیت کی پرائیویسی پر کسی بھی طرح اثر نہیں پڑتا ہے۔ یہ تبدیلیاں WhatsApp پر آپشنل کاروباری فیچرز سے متعلق ہیں اور یہ اپ ڈیٹ ہمارے ڈیٹا حاصل کرنے اور استعمال کرنے کے بارے میں مزید شفافیت فراہم کرتا ہے۔ نئی کاروباری خصوصیات اور WhatsApp کے پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ کے بارے میں مزید یہاں جانیں۔
آپ کے ذاتی پیغامات کی پرائیویسی اور حفاظت
ہم آپ کے ذاتی پیغامات نہیں دیکھ سکتے، نہ ہی آپ کی کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی Meta ایسا کر سکتی ہے: WhatsApp یا Meta، کسی کے لیے بھی ممکن نہیں ہے کہ WhatsApp پر آپ کے دوستوں، فیملی اور ساتھ میں کام کرنے والوں کو بھیجے گئے آپ کے پیغامات دیکھ سکیں یا کالز سن سکیں۔ آپ جو بھی شیئر کرتے ہیں وہ آپ ہی کے درمیان رہتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے ذاتی پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہوتے ہیں۔ ہم اس سیکیورٹی کو کبھی کمزور نہیں کریں گے اور ہم ہر چیٹ پر واضح لیبل لگاتے ہیں تاکہ آپ ہمارے عہد اور ذمہ داری کے بارے میں جان سکیں۔ WhatsApp کی سیکیورٹی اور حفاظت کے بارے میں مزید یہاں جانیں۔
ہم یہ ریکارڈز اپنے پاس نہیں رکھتے کہ کون کسے پیغام بھیج رہا ہے یا کال کر رہا ہے: جبکہ روایتی موبائل کیریئرز اور آپریٹرز یہ معلومات اسٹور کرتے ہیں، ہمارا ماننا ہے کہ دو ارب صارفین کے ان ریکارڈز کو برقرار رکھنا پرائیویسی اور سیکیورٹی دونوں کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے، لہذا ہم ایسا نہیں کرتے۔
ہم آپ کا شیئر کردہ مقام نہیں دیکھ سکتے اور نہ ہی Meta دیکھ سکتی ہیں: جب آپ WhatsApp پر کسی کے ساتھ اپنا مقام شیئر کرتے ہیں تو آپ کا مقام اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہوتا ہے جس کا مطلب ہے کہ صرف وہی لوگ آپ کا مقام دیکھ سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ شیئر کرتے ہیں۔ دوسرا کوئی بھی شخص آپ کا مقام نہیں دیکھ سکتا۔
ہم آپ کے روابط Meta کے ساتھ شیئر نہیں کرتے: آپ کی اجازت کے بعد ہی ہم آپ کی ایڈریس بُک سے فون نمبرز تک رسائی حاصل کرتے ہیں تاکہ آپ اپنے روابط سے آسانی سے بات چیت کر سکیں۔ ہم Meta کمپنی کی طرف سے فراہم کی جانے والی دیگر ایپس کے ساتھ بھی آپ کے روابط کی فہرست شیئر نہیں کرتے۔
گروپس نجی ہوتے ہیں: ہم پیغامات ڈیلیور کرنے اور اپنی سروس کو اسپام اور غلط استعمال سے بچانے کیلئے گروپ ممبرشپ استعمال کرتے ہیں جیسے کہ گروپ میں جوائن ہونا۔ ہم اشتہارات کے مقاصد کے لیے یہ ڈیٹا Meta کے ساتھ شیئر نہیں کرتے ہیں۔ ایک بار پھر دہراتے چلیں کہ یہ ذاتی چیٹس اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہوتی ہیں لہذا ہم ان کا مواد نہیں دیکھ سکتے۔
آپ 'غائب ہونے والے پیغامات' موڈ کا استعمال کر سکتے ہیں: مزید پرائیویسی کی خاطر، آپ یہ سیٹ کر سکتے ہیں کہ آپ کے پیغامات بھیجے جانے کے بعد چیٹس سے غائب ہو جائيں۔ ہیلپ سینٹر کے اس مضمون میں مزید جانیں۔
آپ اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں: آپ ایپ کے اندر سے ہی اپنے اکاؤنٹ کی وہ معلومات ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھ سکتے ہیں جو ہمارے پاس ہوتی ہیں۔ ہیلپ سنٹر کے اس مضمون میں مزید جانیں۔
کاروبار کو پیغام بھیجنے کے بارے میں اور ہم Meta کے ساتھ کیسے کام کرتے ہیں
دنیا بھر میں روزانہ لاکھوں، کروڑوں لوگ WhatsApp پر چھوٹے بڑے ہر طرح کے کاروبار کے ساتھ محفوظ طریقے سے بات چیت کرتے ہیں۔ ہم کاروبار کے ساتھ ان کی بات چیت کو اور بھی آسان اور بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ جب بھی آپ یہ فیچرز استعمال کرنے والے کسی کاروبار سے بات چیت کریں گے تو ہم ہمیشہ WhatsApp میں یہ واضح طور پر بتا دیں گے۔
Meta کی طرف سے ہوسٹ کردہ کلاؤڈ API: کاروبار کو پیغام بھیجنا فیملی یا دوستوں کو پیغام بھیجنے سے مختلف ہوتا ہے۔ کچھ بڑے کاروباروں کو اپنی بات چیت کا نظم کرنے کیلئے ہوسٹنگ سروسز استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کاروباروں کو Meta کی جانب سے محفوظ ہوسٹنگ سروسز استعمال کرنے کا آپشن دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنے کسٹمرز کے ساتھ WhatsApp چیٹس کا نظم کر سکیں، سوالات کا جواب دے سکیں اور خریداری کی رسیدوں جیسی کارآمد معلومات بھیج سکیں۔ لیکن چاہے آپ فون یا ای میل کے ذریعے کسی کاروبار کے ساتھ بات چیت کریں یا پھر WhatsApp کے ذریعے، وہ کاروبار یہ دیکھ سکتا ہے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں اور اس معلومات کو اپنی مارکیٹنگ کی غرض سے استعمال کر سکتا ہے جس میں Meta پر اشتہار دکھانا شامل ہو سکتا ہے۔ آپ کو اطلاع دینے کے لیے، ہم ان کاروباروں کے ساتھ کی جانے والی گفتگو پر واضح لیبل دکھاتے ہیں جو Meta کی ہوسٹنگ سروسز استعمال کرتے ہیں۔
کاروبار دریافت کرنا: ممکن ہے کہ آپ کو Facebook پر کوئی ایسا اشتہار نظر آئے جس میں کاروبار کو WhatsApp کے ذریعے پیغام بھیجنے کا بٹن موجود ہو۔ اگر آپ نے اپنے فون پر WhatsApp انسٹال کیا ہوا ہے تو آپ کے پاس اس کاروبار کو پیغام بھیجنے کا آپشن ہوگا۔ ان اشتہارات کے ساتھ آپ کے انٹریکشن کی بنیاد پر، Facebook پر آپ کو آپ کے مطابق اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔
WhatsApp پر پیمنٹس: ان ممالک میں جہاں پیمنٹس کی خصوصیت دستیاب ہے، WhatsApp کی پیمنٹس کی الگ پرائیویسی پالیسیاں ہیں جو لاگو ہوتی ہیں، آپ انہیں یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وہ پرائیویسی پالیسیاں اس اپ ڈیٹ سے متاثر نہیں ہوئی ہیں۔