'چیٹ کے لیے کلک کریں' کو استعمال کرنے کا طریقہ
آپ کو WhatsApp کی 'چیٹ کرنے کے لیے کلک کریں' کی خصوصیت کسی کے ساتھ اس کا فون نمبر اپنے فون کی ایڈریس بک میں محفوظ نہ ہوتے ہوئے بھی چیٹ شروع کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ اگر آپ کو اس شخص کا فون نمبر پتہ ہے اور اس کے پاس ایک فعال WhatsApp اکاؤنٹ ہے تو آپ ایک لنک بنا سکتے ہیں جو آپ کو اس سے چیٹ شروع کرنے کی سہولت دے گا۔ اس لنک پر کلک کرنے پر اس شخص کے ساتھ چیٹ خود بخود کھل جاتی ہے۔ 'چیٹ کے لیے کلک کریں' خصوصیت آپ کے فون اور WhatsApp ویب دونوں پہ کام کرتی ہے۔
اپنا خود کا لنک بنائیں
https://wa.me/<number>
استعمال کریں جہاں <number>
بین الاقوامی فارمیٹ میں مکمل فون نمبر ہے۔ فون نمبر بین الاقوامی فارمیٹ میں شامل کرتے ہوئے کوئی بھی صفر، بریکٹ یا ڈیش مٹا دیں۔
امثال:
یہ استعمال کریں:
https://wa.me/1XXXXXXXXXX
یہ استعمال نہ کریں:
https://wa.me/+001-(XXX)XXXXXXX
پہلے سے پُر شدہ میسج کے ساتھ اپنا خود کا لنک بنائیں
پہلے سے پُر شدہ میسج خود بخود کسی چیٹ کی ٹیکسٹ فیلڈ میں ظاہر ہوگا۔
https://wa.me/whatsappphonenumber/?text=urlencodedtext
استعمال کریں جہاں whatsappphonenumber
بین الاقوامی فارمیٹ میں مکمل فون نمبر ہے اور urlencodedtext
پہلے سے پُرشدہ URLٓ-انکوڈڈ میسج ہے۔
مثال:
https://wa.me/1XXXXXXXXXX?text=I'm%20interested%20in%20your%20car%20for%20sale
پہلے سے پُر شدہ میسج کے ساتھ لنک بنانے کے لیے بس
https://wa.me/?text=urlencodedtext
استعمال کریں
مثال:
https://wa.me/?text=I'm%20inquiring%20about%20the%20apartment%20listing
لنک پر کلک کرنے کے بعد، آپ کو ایسے روابط کی فہرست دکھائی جائے گی جنہیں آپ اپنا میسج بھیج سکتے ہیں۔
کیسے 'WhatsApp پر چیٹ کریں' بٹن استعمال کریں
برانڈڈ 'WhatsApp پر چیٹ کریں' بٹن برانڈ کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتا ہے۔ برانڈ کی گائیڈ لائنز کو فالو کرنے سے یہ بٹن قابل شناخت اور ان ممکنہ کسٹمرز کے لیے قابل بھروسہ ہو جائے گا جو آپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ 'WhatsApp پر چیٹ کریں' بٹن سفید اور سبز رنگوں اور تین مختلف سائزز میں دستیاب ہیں: چھوٹا، درمیانہ اور بڑا۔
آفیشل 'WhatsApp پر چیٹ کریں' بٹن کیسا نظر آتا ہے اس کی دو مثالیں ذیل میں موجود ہیں:


نوٹ: 'WhatsApp پر چیٹ کریں' بٹن فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے۔
ان بہترین طریقوں پر عمل کر کے 'WhatsApp پر چیٹ کریں' بٹن کے ذریعے انگیجمنٹ بڑھائيں:
- بٹن کو جیسا ہے ویسا استعمال کریں۔ بٹن کو تبدیل نہ کریں۔
- بٹن کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں۔ آپ بٹن کے ڈیزائنز یہاں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
- یقینی بنائیں کہ بٹن مرئی ہے اور پڑھنے میں آسان ہے۔
آپ WhatsApp پر چیٹ کریں کے بٹن کو کئی جگہوں پر استعمال کر سکتے ہیں، جیسے:
- ڈیسک ٹاپ براؤزرز پر لینڈنگ پیجز پر
- رابطے کے پیجز پر
- موبائل ایپس پر
- اپنی ویب سائٹ کے موبائل ورژنز پر
- تیسری پارٹی کے ڈیولپرز کے ٹیمپلیٹس پر
یہ ہیں HTML کوڈ کی کچھ مثالیں
- SVG تصویر ایمبیڈ کرنے کے لیے:
- PNG تصویر ایمبیڈ کرنے کے لیے
<a aria-label="Chat on WhatsApp" href="https://wa.me/1XXXXXXXXXX"><img alt="Chat on WhatsApp" src="WhatsAppButtonGreenLarge.svg" /> <a />
<a aria-label="Chat on WhatsApp" href="https://wa.me/1XXXXXXXXXX"><img alt="Chat on WhatsApp" src="WhatsAppButtonGreenLarge.png" /> <a />
متعلقہ مضامین:
بین الاقوامی رابطے کا فون نمبر شامل کرنے کا طریقہ