WhatsApp بچوں کے استحصال کے خلاف جدوجہد میں کس طرح مدد کرتا ہے
بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کے معاملے میں WhatsApp کی عدم برداشت کی پالیسی ہے اور جب ہمیں پتہ لگتا ہے کہ کوئی صارف ایسا مواد شیئر کر رہا ہے جو بچوں کے استحصال یا انہیں خطرے میں ڈالنے کا باعث ہے تو ہم ایسے صارف پر پابندی لگا دیتے ہیں۔ ہمارے صارفین کی پرائیویسی اور سیکورٹی کی حفاظت کیلئے، ہم ڈیفالٹ طور پر شروع سے آخر تک انکرپشن فراہم کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ صرف بھیجنے والے اور موصول کرنے والے ہی پیغامات کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔ ہمارے پاس ایسی خصوصیات اور کنٹرولز ہیں جو استحصال کو روکنے میں مدد دیتے ہیں نیز ہماری ایک خاص ٹیم بھی ہے جس میں نفاذ قانون، آن لائن تحفظ کی پالیسی، تفتیش اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ماہرین ہیں جو ان کوششوں کی نگرانی کرتے ہیں۔
غلط استعمال کو روکنا
WhatsApp ذاتی پیغام رسانی کے لیے بنایا گیا تھا۔ ہمارے صارفین کی پرائیویسی اور سیکورٹی کی حفاظت کیلئے، ہم ڈیفالٹ طور پر شروع سے آخر تک انکرپشن فراہم کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ صرف بھیجنے اور موصول کرنے والے ہی پیغامات کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔ اپنے صارفین کو محفوظ رکھنے کیلئے سب سے پہلے ہم استحصال اور بیجا استعمال کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عوامی پلیٹ فارمز کے برعکس، WhatsApp پر آپ ان لوگوں کو تلاش نہیں کر سکتے جنہیں آپ جانتے نہیں ہیں۔ آپ کو کسی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے اس کا فون نمبر درکار ہوتا ہے، اور پہلی بار جب آپ کو اپنی ایڈریس بک کے باہر کسی کا پیغام ملتا ہے تو ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ اسے بلاک یا اس کی رپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ WhatsApp پر بھیجے گئے %90 پیغامات دو افراد کے بیچ رہتے ہیں اور گروپ کا اوسط سائز 10 افراد سے کم ہوتا ہے۔ ہم صارفین کو یہ فیصلہ کرنے کا کنٹرول دیتے ہیں کہ انہیں گروپس میں کون شامل کر سکتا ہے اور ہم چیٹس کی تعداد کو محدود کرتے ہیں جن پر آپ بیک وقت پیغام بھیج سکتے ہیں تاکہ نقصان دہ وائرل مواد پھیلنے سے روک سکیں۔
ہم ایسی ایپس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایپ اسٹور کے فراہم کنندگان کے ساتھ کام کرتے ہیں جن میں بچوں کے استحصال کی تصاویر (CEI) ہوں یا جو گروپ کے دعوتی لنکس کے ذریعے ایسا مواد شیئر کرنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو منسلک کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ ہم مقبول سرچ انجنوں سے کی جانے والی دعوتی لنکس کی فہرست سازی کو روکتے ہیں۔
شناخت
بچوں کے جنسی استحصال کو مزید روکنے کے لیے، WhatsApp اس طرح کے بیجا استعمال کا پتہ لگانے اور روکنے کے لیے صارف کی رپورٹس سمیت تمام دستیاب غیر انکرپٹ معلومات پر انحصار کرتا ہے اور ہم اپنی پتہ لگانے کی ٹیکنالوجی میں مسلسل بہتری لا رہے ہیں۔
غیر انکرپٹ معلومات جیسے کہ پروفائل اور گروپ کی تصاویر اور بچوں کے استحصال والے معلوم مواد کے لیے صارف کی رپورٹس کو فعال طور پر اسکین کرنے کے لیے ہمارے پتہ لگانے کے طریقوں میں جدید ترین خودکار ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شامل ہے، جس میں تصویر اور ویڈیو میچنگ ٹیکنالوجی شامل ہے۔ ہمارے پاس ان غیر انکرپٹ معلومات میں نئی، بچوں کے استحصال والے نامعلوم مواد کا پتہ لگانے کے لئے اضافی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ ہم مشین لرننگ کے زمرہ کاران کو ٹیکسٹ کی سطحیں جیسے صارف کی پروفائلز اور گروپ کی تفصیلات اسکین کرنے اور بچوں کے استحصال والے مشتبہ مواد کی شیئرنگ کیلئے گروپ کی معلومات اور رویے کا جائزہ لینے دونوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
ہمارے فعال طور پر پتہ لگانے کے کام کے ساتھ، WhatsApp صارفین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ہمیں پریشان کن مواد کی رپورٹ کریں۔ صارفین کسی بھی وقت انفرادی اکاؤنٹ یا گروپ کو بلاک یا رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔ ہمارے ہیلپ سینٹر میں WhatsApp پر محفوظ رہنے کے طریقے سے متعلق مزید جانیں۔
ان طریقوں کے ذریعے WhatsApp ہر ماہ 300,000 سے زائد اکاؤنٹس پر بچوں کے استحصال والے مشکوک مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کرتا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کرنا
WhatsApp قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے کام کو سراہتا ہے جو کہ وہ پوری دنیا میں لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کرتی ہیں۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ انہیں ہم سے رابطہ کرنے کا طریقہ معلوم ہو اور وہ WhatsApp سے درخواستیں کرنے کا طریقہ سمجھتے ہوں۔ ہمارے قانون نافذ کرنے والے حکام کیلئے معلومات کے ریسورس سینٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ان قانونی درخواستوں کو محفوظ طریقے سے جمع کروانے کا آن لائن سسٹم شامل ہے۔
جب WhatsApp کو پلیٹ فارم پر بچوں کے استحصال والے مواد کا پتہ چلتا ہے تو ہم ملوث اکاؤنٹس پر پابندی لگا دیتے ہیں۔ ہم تصاویر بھی ہٹا دیتے ہیں نیز امریکی قانون کے مطابق وابستہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ NCMEC کو ان کی رپورٹ بھی کرتے ہیں۔
جب NCMEC تفتیش کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یہ معاملات ریفر کرتی ہے تو WhatsApp قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جائز درخواستوں کا موزوں طریقے سے جواب دینے کیلئے تیار ہوتا ہے۔ WhatsApp کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تاثرات موصول ہوئے ہیں کہ ہماری کاوشوں نے بچوں کے استحصال کا شکار ہونے والے متاثرین کو بچانے میں مدد کی ہیں۔
فروری 2021
(Q4 2020 تجزیہ پر مبنی اکاؤنٹ پر پابندی کے اعداد و شمار)