پیغامات کا فونٹ تبدیل کرنے کا طریقہ

‏WhatsApp آپ کو اپنے پیغامات میں ٹیکسٹ کا فونٹ تبدیل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں کہ اس خصوصیت کو غیر فعال کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
ترچھا (اٹالک)
اپنے پیغام کو ترچھا کرنے کے لیے، ٹیکسٹ کے دونوں جانب انڈر اسکور لگائیں:
_ٹیکسٹ_
جلی (بولڈ)
اپنے پیغام کو بولڈ کرنے کے لیے، ٹیکسٹ کے دونوں جانب ستارہ لگائیں:
*ٹیکسٹ*
اسٹرائک تھرو
اپنے پیغام کو اسٹرائک تھرو کرنے کے لیے، ٹیکسٹ کے دونوں جانب ٹلڈ ~ علامت لگائیں:
~ٹیکسٹ~
مونو اسپیس
اپنے پیغام کو مونو اسپیس بنانے کے لیے، براہ مہربانی ٹیکسٹ کے دونوں طرف تین بیک ٹکس لگائیں:
```ٹیکسٹ```
نوٹ:
یا پھر آپ Android اور iPhone پر شارٹ کٹس استعمال کر سکتے ہیں۔
  • ‎Android: آپ ٹیکسٹ فیلڈ میں جو ٹیکسٹ درج کر رہے ہیں اسے ٹیپ کر کے دبائیں، پھر بولڈ، ترچھا یا مزید
    منتخب کریں۔ مزید
    پر ٹیپ کر کے اسٹرائک تھرو یا مونو اسپیس کو منتخب کریں۔
  • ‏iPhone: آپ ٹیکسٹ فیلڈ میں جو ٹیکسٹ درج کر رہے ہیں اسے ٹیپ کریں > منتخب کریں یا سبھی منتخب کریں > B‏_I_‏U پر ٹیپ کریں۔ پھر بولڈ، ترچھا، اسٹرائک تھرو یا مونو اسپیس منتخب کریں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں