کارٹ کے ذریعے آرڈر دینے کا طریقہ
Android
iOS
Android
iOS
جب آپ WhatsApp پر کسی کاروبار کا کیٹلاگ ملاحظہ کر رہے ہوں، تو گفتگو شروع کرنے کے لیے کاروبار کو میسج بھیجیں بٹن کا استعمال کریں، یا آرڈر کا پراسیس شروع کرنے کے لیے کارٹ میں شامل کریں بٹن کا استعمال کریں۔
کارٹ میں پروڈکٹس شامل کریں
- WhatsApp کھولیں۔
- کاروبار کے ساتھ اپنی چیٹ یا ان کی کاروباری پروفائل پر جائیں۔
- کاروبار کے کیٹلاگ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اس کے نام کے برابر میں موجود پر ٹیپ کریں۔
- پروڈکٹس براؤز کریں۔
- اس آئٹم کو اپنے کارٹ میں شامل کرنے کے لیے آئٹم کے برابر موجود پر ٹیپ کریں۔ آپ آئٹم پر ٹیپ کر کے پروڈکٹ کی تفصیل کا صفحہ بھی کھول سکتے ہیں۔ پھر، کارٹ میں شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
- اپنے کارٹ میں اس آئٹم کی مقدار ایڈجسٹ کرنے کے لیے یا پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: آپ پروڈکٹ کے بارے میں پوچھنے کے لیے کاروبار کو میسج کریں پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔ متعدد آئٹمز کے بارے میں پوچھنے کے لیے، ان سب کو اپنے کارٹ میں شامل کریں اور اپنا سوال ایک ہی میسج میں بھیجیں۔ صرف فروخت کنندہ کی طرف سے تصدیق کے بعد ہی آرڈر کو حتمی مانا جاتا ہے۔
اپنے کارٹ میں ترمیم کریں
- اپنے کارٹ میں شامل کردہ پروڈکٹس دیکھنے کے لیے کیٹلاگ مینو سے یا کاروبار کے ساتھ اپنے میسج میں کارٹ دیکھیں یا پر ٹیپ کریں۔
- مزید پروڈکٹس شامل کرنے کے لیے واپس کیٹلاگ پر جانے کی خاطر مزید شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
- اپنے کارٹ میں مخصوص آئٹمز کی مقدار ایڈجسٹ کرنے کے لیے یا پر ٹیپ کریں۔
آرڈر دیں
- اپنا کارٹ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد، آرڈر کریں پر ٹیپ کریں۔
- نوٹ: اگر آپ سیلر کو اپنا کارٹ نہیں بھیج پا رہے ہیں، تو مدد کے لیے کاروبار سے رابطہ کریں۔
- بھیجنے کے بعد، آپ فروخت کنندہ کے ساتھ اپنی چیٹ ونڈو میں بھیجا گیا کارٹ دیکھیں کے بٹن پر ٹیپ کر کے اپنے آرڈر کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
کارٹ کے بارے میں