بین الاقوامی فون نمبر شامل کرنے کا طریقہ

  1. اپنے فون کی ایڈریس بُک کھولیں۔
  2. رابطے کا فون نمبر شامل کرتے وقت، جمع کی علامت (+) درج کر کے شروع کریں۔
  3. پھر ملک کا کوڈ درج کریں اور اس کے بعد مکمل فون نمبر لکھیں۔
    • نوٹ: ملک کا کوڈ ایک عددی سابقہ ہوتا ہے جسے کسی دوسرے ملک کال کرنے کیلئے مکمل قومی فون نمبر سے پہلے درج کرنا ضروری ہوتا ہے۔ آپ کو جس ملک کے کوڈ کی ضرورت ہو آپ اسے آن لائن تلاش کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر امریکہ (ملک کا کوڈ ‘1’) میں کسی رابطے کے علاقے کا کوڈ ‘408’ اور فون نمبر ‘XXX-XXXX’ ہے تو آپ ‎+1 408 XXX XXXX درج کریں گے۔
نوٹ:
  • کسی بھی شروعاتی 0 یا خصوصی کالنگ کوڈ کو ہٹانا یقینی بنائیں۔
  • اگر آپ مقامی (ملک کے اندر) فون نمبر اپنے فون کی ایڈریس بک میں شامل کرنا چاہتے ہوں تو اسی طرح نمبر درج کریں جیسے آپ اپنے رابطے کو فون پر کال کر رہے ہوں۔
  • ارجنٹینا (ملک کا کوڈ ‘54’) کے تمام فون نمبرز میں ملک کے کوڈ اور علاقے کے کوڈ کے بیچ ایک ‘9’ ہونا چاہیے۔ ‘15’ کے سابقے کو ہٹانا ہو گا تاکہ حتمی نمبر میں کُل 13 ہندسے ہوں: ‎+54 9 XXX XXX XXXX
  • میکسیکو (ملک کا کوڈ ‘52’) میں فون نمبرز میں ‘52+’ کے بعد ‘1’ ہونا چاہیے خواہ وہ Nextel نمبرز ہوں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں