گروپ ایڈمن کی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
ڈیفالٹ طور پر، گروپ کا کوئی بھی ممبر میسجز بھیج سکتا ہے اور گروپ کی معلومات، بشمول گروپ کے نام، تصویر یا تفصیل، میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ تاہم، گروپ ایڈمن صرف ایڈمنز کو گروپ کی معلومات میں ترمیم کرنے، میسجز بھیجنے یا ممبرز منظور کرنے کی اجازت دینے کے لیے گروپ کی سیٹنگز تبدیل کر سکتا ہے۔
گروپ کی معلومات کی سیٹنگز تبدیل کریں
  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
    • یا پھر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر، مزید
      > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
  2. گروپ سیٹنگز
    > گروپ سیٹنگز میں ترمیم کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  3. تمام ممبرز یا صرف ایڈمنز کو گروپ کی معلومات میں ترمیم کرنے کی اجازت دینے کا انتخاب کریں۔
گروپ میسج کی سیٹنگز تبدیل کریں
  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
    • یا پھر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر، مزید
      > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
  2. گروپ سیٹنگز
    > میسجز بھیجیں
    پر ٹیپ کریں۔
  3. ‏‏‏تمام ممبرز یا صرف ایڈمنز کو میسجز بھیجنے کی اجازت دینے کا انتخاب کریں۔
گروپ جوائن کرنے کی اجازتیں تبدیل کریں
  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
    • یا پھر، چیٹس ٹیب میں گروپ پر بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر، مزید
      > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
  2. گروپ سیٹنگز
    پر ٹیپ کریں۔
  3. ‏‏‏‏نئے ممبرز کو منظور کریں کو آن کرنے کا انتخاب کریں۔
    • آن ہونے پر، ایڈمنز کو ہر اس شخص کو منظور کرنا ہوگا جو گروپ جوائن کرنا چاہتا ہے۔
    • آف ہونے پر، یہ گروپ ایڈمن کی منظوری کے بغیر لوگوں کے جوائن کرنے کے لیے کھلا ہے۔
ممبرز گروپ میں ایڈمن پر ٹیپ کرنے کے بعد اس ایڈمن کے نام پر ٹیپ کر کے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں جسے وہ میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں