گروپ میں تذکرہ کرنے کا طریقہ

اگر آپ کسی کے ساتھ گروپ میں شامل ہیں تو میسج میں '@' علامت ٹائپ کرنے کے بعد فہرست سے رابطے کا نام منتخب کر کے اس کا ذکر کر سکتے ہیں۔ جب آپ کسی کا تذکرہ کرتے ہیں تو اسے اپنی چیٹس کی فہرست میں نہ پڑھے ہوئے میسج کے ساتھ '@' علامت نظر آئے گی۔

نوٹ:
  • اگر کسی رابطے نے گروپ کے لیے کوئی خاموش اطلاعات سیٹ کی ہوں تو اس رابطے کا گروپ میں تذکرہ ان کو کالعدم کر دے گا؛ تاہم اگر اس نے آپ کی انفرادی چیٹ کو خاموش کیا ہوا ہو تو ایسا نہیں ہوگا۔
  • ہو سکتا ہے کہ اس رابطے کا نام جس کا آپ تذکرہ کر رہے ہیں گروپ کے دوسرے ممبرز کو مختلف انداز میں نظر آئے، جس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ رابطہ ان کی ایڈریس بک میں کیسے محفوظ ہے۔
اگر آپ کا کسی گروپ میں تذکرہ کیا جاتا ہے
اگر آپ کا @ تذکرہ کیا گیا ہے یا کسی نے آپ کے میسج کا جواب دیا ہے تو آپ کو اپنی چیٹس کی فہرست میں نہ پڑھے ہوئے میسج کے ساتھ '@' علامت کی اطلاع نظر آئے گی۔ جب آپ اس چیٹ پر ٹیپ کرتے ہیں تو گروپ کے نچلے کونے میں ظاہر ہونے والے '@' بٹن پر ٹیپ کر کے فوری طور پر ان میسجز کو دیکھ سکتے ہیں جن میں آپ کا تذکرہ کیا گیا ہو یا آپ کو جواب دیا گیا ہو۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں