iCloud بیک اپ بنانے یا بحال کرنے سے قاصر ہیں
iPhone
اگر آپ کو iCloud سے بیک اپ بنانے یا بحال کرنے میں مسائل کا سامنا ہے تو ٹربل شوٹنگ کے مندرجہ ذیل اقدامات آزمائیں۔
بیک اپ بنانے سے قاصر ہیں
اگر آپ iCloud بیک اپ بنانے سے قاصر ہیں تو:
- توثیق کر لیں کہ آپ اسی Apple ID سے سائن ان ہیں جسے آپ iCloud تک رسائی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
- توثیق کر لیں کہ iCloud Drive آن ہے۔ iPhone کی سیٹنگز پر جائیں > اپنا نام ٹیپ کریں > iCloud > چیک کریں کہ iCloud Drive آن ہے۔
- iCloud Drive کو آف کر کے دوبارہ آن کریں۔ iPhone کی سیٹنگز پر جائیں > اپنا نام ٹیپ کریں > iCloud > iCloud Drive آف کر کے آن کریں۔
- اگر آپ نے اپنی Apple ID استعمال کرنے والے کسی بھی آلے کیلئے iCloud Drive آن کی ہے تو بیک اپ بنانے کیلئے iOS 12 یا جدید ورژن پر اپ ڈیٹ کر لیں۔
- توثیق کر لیں کہ آپ کے پاس اپنے iCloud اکاؤنٹ پر بیک اپ بنانے کیلئے درکار جگہ موجود ہے۔ آپ کے پاس اپنے iCloud اکاؤنٹ میں بیک اپ کے اصل سائز سے کم از کم 2.05 گنا زیادہ جگہ ہونی چاہیئے۔
- اگر آپ کسی موبائل ڈیٹا نیٹ ورک پر بیک اپ لینے کی کوشش کر رہے ہیں تو iCloud کے لیے موبائل ڈیٹا کے استعمال کو فعال کر لیں:
- WhatsApp کی سیٹنگز > چیٹس > چیٹ بیک اپ > ابھی بیک اپ لیں پر جا کر مینوئل بیک اپ لیں۔
- کسی اور نیٹ ورک پر مینوئل بیک اپ لینے کی کوشش کریں۔ ترجیحی طور پر وہ نیٹ ورک جس سے آپ سب سے زیادہ منسلک ہوتے ہوں۔
بیک اپ بحال نہیں کر سکتے
اگر آپ iCloud بیک اپ بحال کرنے سے قاصر ہیں تو:
- توثیق کر لیں کہ آپ اسی فون نمبر اور iCloud اکاؤنٹ سے ڈیٹا بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر بیک اپ بنایا گیا تھا۔
- اگر آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ بحال کر رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ درست پاس ورڈ یا کلید استعمال کر رہے ہیں۔
- توثیق کر لیں کہ آپ کے iPhone پر بیک اپ بحال کرنے کیلئے درکار جگہ دستیاب ہے۔ آپ کے پاس اپنے iCloud اکاؤنٹ میں اور فون پر بیک اپ کے اصل سائز سے کم از کم 2.05 گنا زیادہ جگہ ہونی چاہیے۔
- اگر بیک اپ iCloud Drive کے ذریعے بنایا گیا تھا تو آپ اس بیک اپ کو صرف iOS 12 یا اس سے جدید ورژن والے iPhone پر ہی بحال کر پائیں گے۔
- اگر آپ نے اپنی Apple ID کے ذریعے کسی بھی آلے کے لیے iCloud Drive کو آن کیا ہوا ہے تو آپ اپنے iPhone پر ڈیٹا بحال نہیں کر پائیں گے الّا یہ کہ اس میں iOS 12 یا جدید ورژن موجود ہو۔
- کسی اور نیٹ ورک سے بحالی کی کوشش کریں۔ ترجیحی طور پر وہ نیٹ ورک جس سے آپ سب سے زیادہ منسلک ہوتے ہوں۔
- iCloud Drive کو آف کر کے دوبارہ آن کریں۔ iPhone کی سیٹنگز پر جائیں > اپنا نام ٹیپ کریں > iCloud > iCloud Drive آف کر کے آن کریں۔
- iCloud سے سائن آؤٹ کریں اور اپنا iPhone بند کر کے ری اسٹارٹ کریں۔ پھر واپس iCloud میں سائن ان کریں اور دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کریں۔
متعلقہ مضامین:
- iCloud پر بیک اپ لینے کا طریقہ
- اپنی چیٹ کی سرگزشت بحال کرنے کا طریقہ