گروپ میں غائب ہونے والے پیغامات آن یا آف کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
آپ غائب ہونے والے میسجز کو آن کر کے WhatsApp پر غائب ہونے والے میسجز بھیج سکتے ہیں۔
- جب آپ غائب ہونے والے میسجز کو فعال کرتے ہیں تو میسجز کو محفوظ نہ رکھے جانے کی صورت میں آپ میسجز کو بھیجے جانے کے 24 گھنٹے، 7 دن یا 90 دن بعد غائب ہونے کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں۔
- غائب ہونے والے میسجز کو چیٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ غائب نہ ہوں۔ اس مضمون میں محفوظ کردہ میسجز کے بارے میں مزید جانیں۔
- آپ متعدد موجودہ چیٹس کے لیے غائب ہونے والے میسجز کو آن کر سکتے ہیں اور چیٹ میں بھیجے جانے والے نئے میسجز آپ کی منتخب کردہ مدت کے بعد غائب ہو جائیں گے۔ آپ کا منتخب کردہ حالیہ ترین دورانیہ صرف چیٹ میں موجود نئے میسجز کو کنٹرول کرتا ہے، آپ کے گزشتہ طور پر بھیجے گئے یا موصول کیے گئے میسجز کو نہیں۔
- آپ اپنی تمام چیٹس کے لیے غائب ہونے والے میسجز کو آن کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں یا مخصوص چیٹس بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
غائب ہونے والے میسجز کو فعال کریں
گروپ چیٹ میں کوئی بھی گروپ ممبر غائب ہونے والے میسجز کو فعال کر سکتا ہے۔ تاہم، گروپ ایڈمن صرف ایڈمنز کو ہی غائب ہونے والے میسجز کو فعال کرنے کی اجازت دینے کیلئے گروپ کی سیٹنگز تبدیل کر سکتا ہے۔ اس مضمون میں گروپ ایڈمن کی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ جانیں۔
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں۔
- گروپ کے نام ٹیپ کریں۔
- غائب ہونے والے میسجز پر ٹیپ کریں۔
- اگر کہا جائے تو جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
- 24 گھنٹے، 7 دن یا 90 دن منتخب کریں۔
- منتخب کریں کہ آپ کون سی چیٹس فعال کرنا چاہتے ہیں۔
- لاگو کریں پر ٹیپ کریں۔
آپ نئی گروپ چیٹ بناتے وقت بھی غائب ہونے والے میسجز کو فعال کر سکتے ہیں۔
غائب ہونے والے میسجز کو غیر فعال کریں
گروپ چیٹ میں کوئی بھی کسی بھی وقت غائب ہونے والے میسجز کو غیر فعال کر سکتا ہے، الا یہ کہ کسی گروپ ایڈمن نے اس کارروائی کو صرف ایڈمنز تک محدود کر دیا ہو۔ آپ غائب ہونے سے بچانے کے لیے دورانیہ کا وقت گزرنے سے پہلے تک مخصوص میسجز محفوظ رکھنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ غائب ہونے والے میسجز کو غیر فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کے پاس انہیں محفوظ کرنے کا آپشن نہیں ہوگا۔
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں۔
- گروپ کے نام ٹیپ کریں۔
- غائب ہونے والے میسجز پر ٹیپ کریں۔
- اگر کہا جائے تو جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔
- آف منتخب کریں۔
- منتخب کریں کہ آپ کون سی چیٹس غیر فعال کرنا چاہتے ہیں۔
- لاگو کریں پر ٹیپ کریں۔
متعلقہ مضامین:
- غائب ہونے والے میسجز کے بارے میں
- گروپ میں غائب ہونے والے میسجز آن یا آف کرنے کا طریقہ: Android پر | KaiOS پر | ویب اور ڈیسک ٹاپ پر
- غائب ہونے والے میسجز آن یا آف کرنے کا طریقہ: Android پر | iPhone پر | KaiOS پر | ویب اور ڈیسک ٹاپ پر
- گروپ ایڈمن کی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ: Android پر | iPhone پر | KaiOS پر | ویب اور ڈیسک ٹاپ پر