صوتی پیغامات بھیجنے کا طریقہ

‏WhatsApp کی صوتی پیغام رسانی کی سہولت آپ کو روابط اور گروپس کے ساتھ فوری مواصلت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ آپ اہم اور وقت کے لحاظ سے حساس معلومات ڈیلیور کرنے کیلئے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے تمام صوتی پیغامات خود بخود ڈاؤن لوڈ ہو جاتے ہیں۔

صوتی پیغام بھیجیں
  1. انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. مائیکرو فون
    کو ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں پھر بولنا شروع کریں۔
  3. مکمل ہو جانے پر مائیکرو فون
    سے اپنی انگلی ہٹائیں۔ صوتی پیغام خود بخود بھیج دیا جائے گا۔
صوتی پیغام ریکارڈ کرتے وقت، آپ دائيں جانب سلائیڈ کر کے اسے منسوخ کر سکتے ہیں۔
طویل صوتی پیغام بھیجیں
  1. انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. مائیکرو فون
    کو ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں پھر بولنا شروع کریں۔
  3. ہینڈز فری ریکارڈنگ لاک کرنے کیلئے اوپر کی جانب سلائیڈ کریں۔
آپ ریکارڈنگ کو روکنے یا اپنے پیغام کے ڈرافٹ کا پیش منظر دیکھنے کے لیے سرخ موقوف کے بٹن
پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔ اسی صوتی پیغام میں ریکارڈنگ جاری رکھنے کے لیے سرخ مائیک کے آئیکن
پر ٹیپ کریں۔
بھیجے گئے صوتی پیغامات پر آپ کو دکھائی دے گا:
  • ایک خاکستری مائیکرو فون
    ان صوتی پیغامات پر جو آپ کے سبھی وصول کنندگان نے پلے نہیں کیے ہیں (لیکن شاید کچھ نے پلے کیے ہوں)۔
  • ایک نیلا مائیکرو فون
    ان صوتی پیغامات پر جو آپ کے وصول کنندگان نے پلے نہیں کیے ہیں۔
نوٹ: کچھ فونز پر، اگر آپ کے پیغام کا شروع کا حصہ ریکارڈ نہ ہو رہا ہو تو شاید آپ کو بولنے سے پہلے ایک سیکنڈ کا انتظار کرنا پڑے۔
متعلقہ مضامین:
  • صوتی پیغامات پلے کرنے کا طریقہ
  • صوتی پیغامات پری ویو کرنے کا طریقہ
  • کیا اس سے مدد ملی؟
    جی ہاں
    نہیں