'آپ کے فون نمبر پر WhatsApp استعمال کرنے سے پابندی لگی ہوئی ہے۔ مدد کیلئے سپورٹ سے رابطہ کریں۔' کا پیغام نظر آ رہا ہے۔


اگر آپ پر پابندی لگ جاتی ہے تو آپ کو WhatsApp Business ایپ میں مندرجہ ذیل پیغام موصول ہو گا:
آپ کے فون نمبر پر WhatsApp استعمال کرنے سے پابندی لگ گئی ہے۔ مدد کے لیے سپورٹ سے رابطہ کریں۔
اگر ہمیں لگے کہ اکاؤنٹ کی سرگرمی ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ہم ان اکاؤنٹس پر پابندی لگا دیتے ہیں۔ براہ کرم WhatsApp Business ایپ کے موزوں استعمال اور سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمیوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے بغور ہماری سروس کی شرائط کے سیکشن 'ہماری بزنس سروسز کا قابل قبول استعمال' دیکھیں۔
ضروری نہیں کہ ہم آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگانے سے پہلے تنبیہ جاری کریں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ پر غلطی سے پابندی لگائی گئی ہے تو براہ کرم ہمیں ای میل کریں اور ہم اس معاملے کی جانچ پڑتال کریں گے۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں