رجسٹریشن اور دو قدمی توثیق کے بارے میں

جب آپ WhatsApp اکاؤنٹ بنائیں گے تو آپ کو دو مختلف اسکرینز نظر آئیں گی:
  • رجسٹریشن: یہ اسکرین تب ظاہر ہوتی ہے جب آپ نیا اکاؤنٹ بناتے ہیں یا اپنا موجودہ اکاؤنٹ دوبارہ رجسٹر کرواتے ہیں۔ یہ تصدیق کرنے کیلئے کہ آپ ہی فون نمبر کے مالک ہیں، آپ سے SMS یا فون کال کے ذریعے بھیجا جانے والا 6 ہندسوں کا رجسٹریشن کوڈ درج کرنے کیلئے کہا جائے گا۔ آپ اپنا اکاؤنٹ صرف کسی رجسٹریشن کوڈ کے ذریعے اپنے فون نمبر کی توثیق کر کے فعال کر سکتے ہیں، اور آپ کو لازماً اپنے فون پر کوڈ موصول ہو جانا چاہیے۔
  • دو قدمی توثیق: یہ اسکرین تب ظاہر ہوتی ہے جب آپ کامیابی سے WhatsApp میں اپنا فون نمبر رجسٹر کر لیتے ہیں۔ دو قدمی توثیق ایک آپشنل خصوصیت ہے جو آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ میں مزید سیکیورٹی کا اضافہ کرتی ہے۔ اس خصوصیت کو فعال کرتے وقت، آپ ایک منفرد PIN بناتے ہیں اور اس کی تصدیق کرتے ہیں جو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے درکار ہوتا ہے۔ دو قدمی توثیق کا PIN آپ کو SMS یا فون کال کے ذریعے موصول ہونے والے 6 ہندسوں کے رجسٹریشن کوڈ سے مختلف ہوتا ہے۔ آپ اس مضمون میں دو قدمی توثیق کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔
اگر آپ نے دو قدمی توثیق فعال نہیں کی لیکن آپ سے PIN درج کرنے کو کہا جاتا ہے تو ممکن ہے کہ فون نمبر کے سابقہ مالک نے اسے فعال کیا ہو۔ اس صورت میں، آپ کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی خاطر PIN ری سیٹ کر پانے سے پہلے 7 دن انتظار کرنا ہوگا۔
اگر آپ اپنا PIN بھول گئے اور WhatsApp پر اپنا فون نمبر کامیابی سے رجسٹر کیا تھا تو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے PIN‎ بھول گئے؟ > غیر فعال کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ‏: WhatsApp کو ایک وقت میں صرف ایک آلے پر اور ایک ہی فون نمبر کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ‎WhatsApp پر آپ کا فون نمبر رجسٹر ہونے کے بعد جو بھی آپ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہوگا وہ خودکار طور پر لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے اور آپ کا اکاؤنٹ محفوظ ہو جاتا ہے۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں