اسٹیٹس کی پرائیویسی کے بارے میں

iPhone
Android
KaiOS
آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کوئی شخص صرف اسی صورت میں دیکھ سکتا ہے جب آپ کے فون کی ایڈریس بک میں اس کا فون نمبر محفوظ ہو اور اس کے فون کی ایڈریس بک میں آپ کا فون نمبر محفوظ ہو۔ آپ اپنے تمام روابط کے ساتھ یا پھر صرف منتخب کردہ روابط کے ساتھ اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ڈیفالٹ طور پر، آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس آپ کے تمام روابط کے ساتھ شیئر ہوتی ہیں۔
اپنے اسٹیٹس کی رازداری کو تبدیل کریں
  1. اصل چیٹ کی فہرست سے اسٹیٹس پر جانے کے لیے “بائیں” کلید دبائیں۔
  2. میرا اسٹیٹس/اسٹیٹس شامل کریں پر جائيں، رازداری دبائيں
  3. مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک آپشن منتخب کریں:
    • میرے روابط: آپ کے تمام روابط کو آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس نظر آئیں گی۔
    • میرے روابط بسوا…: آپ کے منتخب کردہ افراد کے علاوہ تمام روابط کو آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس نظر آئیں گی
    • صرف ان سے شیئر کریں…: صرف آپ کے منتخب کردہ روابط کو اسٹیٹس اپ ڈیٹس نظر آئیں گی
نوٹ
  • آپ کی رازداری کی سیٹنگز میں ہونے والی تبدیلیاں آپ کی پہلے سے بھیجی ہوئی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو متاثر نہیں کریں گی۔
  • اگر آپ اپ ڈیٹ دیکھنے والے کسی رابطہ کو حذف کرتے ہیں تو وہ رابطہ اپ ڈیٹ حذف ہونے تک ناظرین کی فہرست میں رہے گا۔
  • اگر آپ نے پڑھنے کی رسیدوں کو غیر فعال کیا ہوا ہے تو آپ یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ کس نے آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دیکھا ہے۔
  • اگر کسی رابطے نے پڑھنے کی رسیدوں کو غیر فعال کیا ہوا ہے تو آپ یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ آیا انہوں نے آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دیکھا ہے۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں