گروپس سے باہر نکلنے اور انہیں حذف کرنے کا طریقہ
Android
iOS
KaiOS
ویب
Windows
Mac
Android
iOS
KaiOS
ویب
Windows
Mac
اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ تمام ممبرز کے لیے گروپ کو حذف کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ کسی گروپ کو حذف کر سکیں آپ کو گروپ کے سبھی ممبرز کو ہٹانا ہوگا، اور پھر گروپ سے باہر نکلنا ہوگا۔
جب آپ گروپ کے کسی ممبر کو ہٹاتے ہیں یا کسی گروپ کو حذف کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے
جب آپ کسی گروپ کو حذف کردیں گے، تو آپ کو اپنی چیٹس لسٹ میں وہ گروپ نظر نہیں آئے گا۔ گروپ کی چیٹ ہسٹری کو بھی آپ کے فون سے مٹا دیا جائے گا۔
کسی ممبر کو ہٹانے یا کسی گروپ کو حذف کرنے سے دیگر ممبرز کے آلات پر وہ گروپ حذف نہیں ہوگا۔ دیگر ممبرز کو ابھی بھی اپنی چیٹس لسٹ میں وہ گروپ نظر آئے گا، اور تمام گزشتہ مواد انہیں تب تک نظر آئیں گے جب تک کہ وہ انہیں حذف نہ کر دیں۔ کوئی بھی شخص میسجز نہیں بھیج سکے گا۔
گروپ کو حذف کر دینے کے بعد اسے دوبارہ بحال کرنا ممکن نہیں ہے۔
گروپ کے ممبرز کو ہٹائيں
کسی گروپ سے باہر نکل پانے اور اسے حذف کر پانے سے پہلے، آپ کو گروپ کے تمام ممبرز کو ہٹانا ہوگا۔
- WhatsApp کی گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- ممبر کے نام > {ممبر} کو ہٹائیں > ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
گروپ سے باہر نکلیں
گروپ کے سبھی ممبرز کو ہٹانے کے بعد آپ کو گروپ سے باہر نکلنا ہوگا۔
- WhatsApp کی گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- گروپ سے باہر نکلیں > باہر نکلیں پر ٹیپ کریں۔
جب آپ گروپ سے باہر نکلیں گے، تو صرف گروپ ایڈمنز کو ہی مطلع کیا جائے گا۔
آپ کا پروفائل نام اور فون نمبر گروپ کی معلومات میں پرانے ممبرز کی لسٹ میں دکھایا جائے گا۔ آپ کی سیٹنگز کے لحاظ سے آپ کی پروفائل فوٹو بھی دکھائی جا سکتی ہے۔
گروپ ممبرز آپ کے گروپ چھوڑنے کے بعد 60 دن تک اس فہرست میں آپ کی معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ گروپ کے واحد ایڈمن ہیں اور گروپ چھوڑ دیتے ہیں، تو کسی اور ممبر کا بغیر کسی خاص ترتیب کے نیا ایڈمن بننے کے لیے انتخاب کیا جاتا ہے۔ اگر آپ گروپ میں دوبارہ شامل ہو کر ایڈمن بننا چاہتے ہیں، تو آپ کو گروپ ایڈمن سے کہنا ہوگا کہ وہ آپ کو ایڈمن بنائے۔
گروپ حذف کریں
تمام ممبرز کو ہٹانے اور کسی گروپ سے باہر نکلنے کے بعد، آپ کے پاس اس گروپ کو حذف کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔
- WhatsApp کی گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- گروپ کو حذف کریں آئیکن > گروپ کو حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
- اگر آپ اپنے فون سے گروپ میڈیا حذف نہیں کرنا چاہتے تو اس چیٹ کے میڈیا حذف کریں یا ان چیٹس کے میڈیا حذف کریں سے نشان ہٹا دیں۔
کسی ایسے گروپ کو حذف کریں جو کمیونٹی کا حصہ ہے
جو گروپس کمیونٹی کا حصہ ہیں وہ آپ کی چیٹس لسٹ میں نہیں ہیں۔
کمیونٹی تلاش کرنے کے کچھ طریقے یہ ہیں:
- کمیونٹیز ٹیب میں۔
- آپ کی چیٹس ٹیب میں۔
- تلاش میں گروپ کے نام پر ٹیپ کرکے۔
گروپ کو حذف کرنے کے لیے درجہ بالا مراحل کو فالو کریں۔ آپ گروپ کو کمیونٹی سے بھی ہٹا سکتے ہیں۔ اس مضمون میں طریقہ جانیں۔