اپنی چیٹ ہسٹری کا بیک اپ لینے کا طریقہ

Android
‏iOS
آپ اپنے Google اکاؤنٹ کا استعمال کر کے اپنی WhatsApp چیٹ ہسٹری کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔ آپ کے Google اکاؤنٹ میں کلاؤڈ اسٹوریج Google کی جانب سے فراہم کی گئی ہے اور وہی اس کا نظم کرتا ہے۔
شروع کرنے سے پہلے یقینی بنا لیں کہ:
  • آپ کے آلہ پر ایک فعال Google اکاؤنٹ ہو۔
  • آپ کے آلہ پر Google Play سروسز انسٹال ہوں۔
  • آپ کے آلہ میں بیک اپ بنانے کے لیے کافی خالی جگہ ہو۔
  • آپ کے Google اکاؤنٹ میں کافی خالی جگہ ہو۔ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں کہ آپ اس وقت کتنی اسٹوریج استعمال کر رہے ہیں اور اسٹوریج کے آپشنز کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں۔
  • ایک طاقتور اور مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہو۔

مکرر بیک اپس سیٹ کریں

  1. مزید آپشنز > سیٹنگز > چیٹس پر ٹیپ کریں۔
  2. چیٹ بیک اپ > اپنے Google اکاؤنٹ پر بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں۔
  3. کبھی نہیں یا صرف جب میں 'بیک اپ لیں' پر ٹیپ کروں کے علاوہ کوئی بیک اپ شیڈول منتخب کریں۔
  4. وہ Google اکاؤنٹ منتخب کریں جس پر آپ اپنی چیٹس کا بیک اپ لینا چاہیں گے۔
    • اگر آپ کا کوئی Google اکاؤنٹ منسلک نہیں ہے تو کہے جانے پر اکاؤنٹ شامل کریں پر ٹیپ کریں اور اپنی لاگ ان کی معلومات درج کریں۔
  5. آپ بیک اپس لینے کے لیے جو نیٹ ورک استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کرنے کے لیے موبائل کے ذریعے بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اگر آپ کے Google اکاؤنٹ کے بیک اپ کی کثرت روزانہ پر سیٹ ہے، تو آپ کی چیٹس مقامی بیک اپ ہو جانے کے بعد ہر رات آپ کے Google اکاؤنٹ پر بھی محفوظ ہو جائیں گی۔

کسی بھی وقت اپنی چیٹس کا مینوئل طور پر بیک اپ لیں

  1. مزید آپشنز > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. چیٹس > چیٹ بیک اپ پر ٹیپ کریں۔
  3. بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں۔

اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ بیک اپ بنائیں

  1. more options
    > سیٹنگز > چیٹس پر ٹیپ کریں۔
  2. ‏‏‏‏‏‏‏‏‎چیٹ بیک اپ > اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ بیک اپ پر ٹیپ کریں۔
  3. ‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏آن کریں پر ٹیپ کریں۔
  4. پاس ورڈ بنائیں یا اس کی بجائے 64 ہندسوں والی اینکرپشن کی کلید استعمال کریں۔
  5. اپنا اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ بنانے کے لیے بنائیں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: یقینی بنائیں کہ اپنا پاس ورڈ یا کلید یاد رہے کیونکہ مستقبل میں اپنے بیک اپ تک رسائی حاصل کرنے کا صرف یہی طریقہ ہے۔

اپنے بیک اپ سے وابستہ اپنا Google اکاؤنٹ تبدیل کریں

  1. more options
    > سیٹنگز > چیٹس > چیٹ کا بیک اپ > Google اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں۔
  2. اپنے Google اکاؤنٹ میں شامل کرنے کے لئے اکاؤنٹ شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. اپنے ترجیحی Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کے لئے پرامپٹس کو فالو کریں۔
  4. یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کی چیٹس نئے Google اکاؤنٹ پر بیک اپ ہو گئی ہیں بیک اپ پر ٹیپ کریں اور وقت کا کوئی وقفہ منتخب کریں۔
‏‏‏‏‏‏‏‏نوٹ:
  • بیک اپ فائلز سائز میں مختلف ہو سکتی ہیں اور موبائل ڈیٹا استعمال کر سکتی ہیں۔ ممکنہ موبائل ڈیٹا چارجز سے بچنے کے لیے اپنے Google اکاؤنٹ میں اپنی چیٹس کا بیک اپ لینے سے پہلے اپنے فون کو Wi-Fi سے منسلک کریں۔
  • اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ پر چیٹس کا بیک اپ نہیں لینا چاہتے ہیں تو آپ اب بھی WhatsApp چیٹ کی منتقلی کے ذریعے Android آلات کے درمیان اپنی چیٹس منتقل کر سکتے ہیں۔ طریقہ یہاں جانیں۔
  • بیک اپس میں کمیونٹیز میں بھیجے اور موصول کیے گئے میسجز اور میڈیا شامل ہوتے ہیں۔ ان میں WhatsApp چینلز پر شیئر کی گئی اپ ڈیٹس بھی شامل ہوتی ہیں، لیکن ان میں میڈیا شامل نہیں ہوتا جب تک کہ آپ چینل کے ایڈمن نہ ہوں۔ کچھ صورتوں میں، ممکن ہے کہ تمام پہلے سے فالو کیے گئے چینلز بیک اپ فائلوں میں شامل نہ ہوں۔ یہاں مزید جانیں۔

‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏متعلقہ مضامین

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟

جی ہاں
نہیں