لائیو مقام استعمال کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
لائیو مقام آپ کو کسی انفرادی یا گروپ چیٹ کے ممبرز کے ساتھ مخصوص وقت کے لیے اپنا ریئل ٹائم مقام شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ آپ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا لائیو مقام شیئر کیا جائے یا نہیں اور کب تک کیا جائے۔ آپ کسی بھی وقت اپنا لائیو مقام شیئر کرنا بند بھی کر سکتے ہیں۔ آپ کا لائيو مقام بند ہونے یا میعاد ختم ہونے کے بعد شیئر نہیں ہو گا۔ جن افراد کے ساتھ آپ نے اپنا لائیو مقام شیئر کیا ہو وہ آپ کے شیئر کردہ مقام کو بدستور ایک ساکن تھمب نیل تصویر کے بطور دیکھ پائیں گے اور آپ کا آخری اپ ڈیٹ کردہ مقام دیکھنے کے لیے تصویر پر ٹیپ کر سکیں گے۔
یہ خصوصیت اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہے، جس کا مطلب ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ آپ نے اپنا لائیو مقام شیئر کیا ہے ان کے علاوہ کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا۔ ‏WhatsApp پر اپنی سیکیورٹی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم WhatsApp سیکیورٹی ملاحظہ کریں۔ WhatsApp کے پرائیویسی کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ ہماری پرائیویسی پالیسی بھی پڑھ سکتے ہیں۔
اپنا لائیو مقام شیئر کریں
  1. اپنے فون کی سیٹنگز
    میں WhatsApp کے لیے مقام کی اجازتیں فعال کریں پرائیویسی > لوکیشن سروسز > WhatsApp > آلویز پر ٹیپ کریں۔ متبادل طور پر، اپنے فون کی سیٹنگز
    > WhatsApp > لوکیشن > آلویز پر جائیں۔
  2. انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
  3. منسلک کریں
    > مقام > لائیو مقام شیئر کریں پر ٹیپ کریں۔
  4. اپنے لائیو مقام کو شیئر کرنے کی مدت کا انتخاب کریں۔ منتخب کردہ وقت پورا ہو جانے کے بعد آپ کا لائیو مقام شیئر ہونا بند ہو جائے گا۔
    • اگر چاہیں تو تبصرہ شامل کریں۔
  5. ‏‏
    پر ٹیپ کریں۔
اپنا لائیو مقام شیئر کرنا بند کریں
کسی مخصوص انفرادی یا گروپ چیٹ میں اپنا لائیو مقام شیئر کرنا بند کریں
  1. انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. شیئر کرنا بند کریں > شیئر کرنا بند کریں پر ٹیپ کریں۔
تمام انفرادی یا گروپ چیٹس میں اپنا لائیو مقام شیئر کرنا بند کریں
  1. ‏‎WhatsApp کی سیٹنگز > پرائیویسی > لائیو مقام پر جائیں۔
  2. شیئر کرنا بند کریں > شیئر کرنا بند کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
  • آپ کسی بھی وقت اپنے فون کی سیٹنگز
    پر جا کر > پرائیویسی > لوکیشن سروسز > WhatsApp > نیور پر ٹیپ کر کے WhatsApp کے لیے مقام کی اجازتوں کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔
  • متبادل طور پر، اپنے فون کی سیٹنگز
    > WhatsApp > لوکیشن > نیور پر جائیں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں