بغیر درخواست کیے توثیقی کوڈ موصول ہوا

جب بھی کوئی آپ کے فون نمبر کے ذریعے WhatsApp اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آپ کی حفاظت کی خاطر WhatsApp آپ کو پُش اطلاع بھیجتا ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کیلئے، دوسروں کے ساتھ اپنا توثیقی کوڈ شیئر نہ کریں۔
آپ کو یہ اطلاع موصول ہونے کا مطلب ہے کہ کسی نے آپ کا فون نمبر درج کر کے رجسٹریشن کوڈ کی درخواست کی ہے۔ یہ اکثر اس صورت میں ہوتا ہے جب کوئی اور صارف رجسٹر کرنے کیلئے اپنا نمبر ٹائپ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے غلطی سے آپ کا نمبر ٹائپ کر دے نیز یہ اس صورت میں بھی ہو سکتا ہے جب کوئی شخص آپ کے اکاؤنٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے۔
اپنا WhatsApp توثیقی کوڈ کبھی بھی دوسروں کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اگر کوئی شخص آپ کے اکاؤنٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو ایسا کرنے کیلئے اسے آپ کے فون نمبر پر بھیجے گئے SMS توثیقی کوڈ کی ضرورت ہے۔ اس کوڈ کے بغیر آپ کے نمبر کی توثیق کرنے کی کوشش کرنے والا کوئی بھی صارف توثیقی عمل مکمل نہیں کر سکتا اور نہ ہی WhatsApp پر آپ کا فون نمبر استعمال کر سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اپنے WhatsApp اکاؤنٹ پر آپ کا کنٹرول رہتا ہے۔
اگر آپ فون نمبر کے گزشتہ مالک ہیں تو نمبرز تبدیل کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے یہ مضمون دیکھیں۔
نوٹ
  • ‏WhatsApp کے پاس اس شخص کی شناخت کرنے کیلئے کافی معلومات نہیں ہے جو آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
  • WhatsApp اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہے اور پیغامات آپ کے آلے پر محفوظ ہوتے ہیں، لہذا کسی اور آلہ پر آپ کے اکاؤنٹ پر رسائی حاصل کرنے والا شخص آپ کی گزشتہ گفتگو کو نہیں پڑھ سکتا۔
مضامین
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں