بروڈکاسٹ کی فہرستیں استعمال کرنے کا طریقہ

بروڈکاسٹ کی فہرست کی خصوصیت سے آپ ایک پیغام بیک وقت اپنے کئی روابط کو بھیج سکتے ہیں۔ بروڈکاسٹ کی فہرستیں پیغام وصول کنندگان کی محفوظ شدہ فہرستیں ہوتی ہیں جنہیں آپ بار بار بروڈکاسٹ پیغامات بھیج سکتے ہیں اور ہر بار وصول کنندگان کو الگ سے منتخب نہیں کرنا پڑتا ہے۔
بروڈکاسٹ کی فہرست بنائیں
  1. ‏WhatsApp کھولیں۔
  2. چیٹس اسکرین کے اوپری حصے میں موجود بروڈکاسٹ کی فہرستیں پر ٹیپ کریں۔
  3. بروڈکاسٹ کی فہرستیں اسکرین کے نچلے حصے میں موجود نئی فہرست پر ٹیپ کریں۔
  4. ان رابطوں کو تلاش یا منتخب کریں جنہیں آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔
  5. بنائیں پر ٹیپ کریں۔
اس طرح بروڈکاسٹ کی ایک نئی فہرست بن جائے گی۔ جب آپ بروڈکاسٹ کی فہرست میں پیغام بھیجیں گے تو وہ فہرست میں شامل ان تمام وصول کنندگان کو بھیجا جائے گا جن کے فونز کی ایڈریس بک میں آپ کا نمبر محفوظ ہوگا۔ وصول کنندگان کو یہ پیغام عام پیغام کی طرح ہی موصول ہوگا۔ جب وہ جواب دیں گے تو یہ آپ کی چیٹس کی اسکرین پر ایک عام پیغام کی طرح نظر آئے گا۔ ان کا جواب بروڈکاسٹ کی فہرست میں موجود دوسرے وصول کنندگان کو نہیں بھیجا جائے گا۔
نوٹ: صرف وہی روابط آپ کا بروڈکاسٹ پیغام وصول کریں گے جنہوں نے آپ کو اپنے فون کی ایڈریس بک میں شامل کیا ہوا ہو۔ اگر آپ کے رابطے کو آپ کے بروڈکاسٹ پیغامات نہیں مل رہے تو یقینی بنائیں کہ اس نے آپ کو اپنی ایڈریس بک میں شامل کر رکھا ہے۔ بروڈکاسٹ کی فہرستوں سے ایک شخص ایک وقت میں کئی لوگوں کو پیغام بھیج سکتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے وصول کنندگان کسی گروپ گفتگو میں حصہ لیں تو آپ کو اس کے بجائے گروپ چیٹ بنانی چاہیے۔
بروڈکاسٹ کی فہرست میں ترمیم کریں
  1. اپنی بروڈکاسٹ کی فہرستیں کھولیں۔
  2. آپ جس فہرست میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے "i" آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. فہرست کی معلومات کی اسکرین پر آپ یہ کر سکتے ہیں:
    • اپنی بروڈکاسٹ کی فہرست کا نام تبدیل کر سکتے ہیں۔
    • فہرست میں ترمیم کریں... پر ٹیپ کر کے فہرست میں وصول کنندگان کو شامل کر سکتے ہیں یا ہٹا سکتے ہیں۔
بروڈکاسٹ کی فہرست حذف کریں
  1. چیٹس اسکرین کے اوپری حصے میں بروڈکاسٹ کی فہرستیں بٹن پر ٹیپ کریں۔
  2. آپ جس بروڈکاسٹ کی فہرست کو حذف کرنا چاہتے ہیں اس پر دائيں سوائپ کریں۔
  3. حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
متبادل طور پر ترمیم کریں پر ٹیپ کریں، پھر آپ جس فہرست کو حذف کرنا چاہتے ہیں اس کے آگے "" آئیکن > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں