میڈیا بھیجنے کا طریقہ

Android
iPhone
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات، اسٹیکرز یا روابط بھیجیں
  1. انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. منسلک کریں
    یا
    پر کلک کریں، پھر درج ذیل میں سے کسی پر کلک کریں:
    • تصاویر اور ویڈیوز
      پر تاکہ اپنے کمپیوٹر سے تصاویر اور ویڈیوز منتخب کر سکیں۔ آپ ایک ساتھ 30 تک تصاویر یا ویڈیوز بھیج سکتے ہیں اور ہر تصویر یا ویڈیو کے ساتھ کیپشن شامل کر سکتے ہیں۔ متبادل طور پر، آپ براہ راست ٹیکسٹ درج کرنے کی فیلڈ میں تصویر یا ویڈیو کو کھینچ کر چھوڑ سکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی جانے والی ہر ویڈیو کیلئے سائز کی حد 16‎ MB ہے۔
    • کیمرا
      پر تاکہ اپنے کمپیوٹر کے کیمرا کے ذریعے تصویر لے سکیں۔
    • دستاویز
      پر تاکہ اپنے کمپیوٹر سے دستاویزات منتخب کر سکیں۔ متبادل طور پر، آپ براہ راست ٹیکسٹ درج کرنے کی فیلڈ میں دستاویز کو کھینچ کر چھوڑ سکتے ہیں۔ دستاویزات کے سائز کی زیادہ سے زیادہ اجازت یافتہ حد ‎2 GB ہے۔
    • روابط
      پر تاکہ اپنے فون کی ایڈریس بُک میں محفوظ کردہ روابط کی معلومات کو WhatsApp پر بھیج سکیں۔
  3. بھیجیں
    یا
    پر کلک کریں۔
وائس میسج بھیجیں
  1. انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. مائیکرو فون
    یا
    پر کلک کریں اور اپنے کمپیوٹر کے مائیکرو فون میں بولنا شروع کریں۔
  3. مکمل ہونے کے بعد، وائس میسج بھیجنے کے لیے
    پر کلک کریں۔
‏‏نوٹ: وائس میسج ریکارڈ کرتے ہوئے آپ عارضی طور پر ریکارڈنگ کو روکنے کے لیے موقوف کریں
پر اور اسے دوبارہ شروع کرنے کے لیے مائیکرو فون
یا
پر کلک کر سکتے ہیں۔ اپنی ریکارڈنگ کو منسوخ اور حذف کرنے کے لیے
پر کلک کریں۔
اپنے کمپیوٹر میں تصویر یا ویڈیو محفوظ کریں
  1. اس تصویر یا ویڈیو پر کلک کریں جسے آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
  2. ڈاؤن لوڈ کریں
    یا
    پر کلک کریں۔ اگر کہا جائے تو محفوظ کریں پر کلک کریں۔
متعلقہ مضامین:
میڈیا بھیجنے کا طریقہ: Android | iPhone | KaiOS
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں