WhatsApp کو ڈاؤن لوڈ یا ان انسٹال کرنے کا طریقہ
WhatsApp ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے
- Apple App Store میں WhatsApp Messenger تلاش کریں، پھر حاصل کریں پر ٹیپ کریں۔
- WhatsApp کھولیں اور ہماری سروس کی شرائط سے اتفاق کر کے اگلی اسکرین تک جاری رکھیں۔
- اپنے فون نمبر کو رجسٹر کریں۔
- اگر آپ کی چیٹ کا بیک اپ موجود ہے تو آپ اسے بحال کر سکتے ہیں۔ اپنی پرانی چیٹس کو بحال اور منتقل کرنے کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔
- اپنا نام درج کریں۔
WhatsApp کو ان انسٹال کرنے کیلئے
- آپشنل: اپنے آلے سے WhatsApp حذف کرنے سے پہلے اپنے پیغامات کا بیک اپ لینے کے لیے چیٹ بیک اپ کی خصوصیت استعمال کریں۔
- ہوم اسکرین پر WhatsApp کے آئیکن کو اس وقت تک ٹچ کریں اور دبا کر رکھیں جب تک کہ آئیکنز حرکت کرنا شروع نہ کر دیں۔
- WhatsApp کے آئیکن کے کونے میں موجود x پر ٹیپ کریں۔
- ایپ اور اس کا تمام ڈیٹا ہٹانے کے لیے ڈیلیٹ پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اگر آپ کو اپنی Apple ID، پاس ورڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں عمومی طور پر مسائل درپیش ہیں تو براہ کرم Apple Support سے رابطہ کریں۔ Apple تمام iPhone ایپس کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے۔ ہم Apple App Store سے متعلق کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کر سکتے۔
متعلقہ مضامین: