کاروباری نام بنانے کے بارے میں

ایک کاروباری نام کسی کاروبار یا منظم ادارے کی نمائندگی کرنے والا ہونا چاہیئے۔
کاروباری نام بنانے کے اصول
آفیشل کاروباری اکاؤنٹ بنانے کی اہلیت حاصل کرنے کے لیے، کاروباری نام میں درجہ ذیل چیزیں نہیں ہو سکتی ہیں:
  • سرنامیہ (ایکرونیم) کے سوا، تمام بڑے حروف۔ ہر لفظ کا صرف پہلا حرف بڑا ہو سکتا ہے، حروف عطف بڑے نہیں ہو سکتے۔ مثال کے طور پر:
    • درست: Sweet Treats or Tammy's Burritos and Tacos
    • غلط: SWEET TREATS* or Tammy's Burritos And Tacos
  • الفاظ کے درمیان میں کوئی اضافی اسپیس یعنی خالی جگہ۔ کاروباری ناموں میں صرف سنگل اسپیسز ہونے چاہیں۔
  • غیر ضروری رموز اوقاف
  • ایموجی
  • شناختی نشانات (مثلاً: ®)
  • مسلسل غیر الفا نیومیرک کیریکٹرز (ایسے کیریکٹرز جو نہ ہی نمبرز ہوں، نہ ہی حروف ہوں)
  • ان خاص کیریکٹرز میں سے کوئی بھی کیریکٹر: ~!@#$%^&*()_+:;"'{}[]\|<>,/?
نوٹ: فارمیٹنگ کی یہ گائیڈلائنز ان کاروباروں پر لاگو نہیں ہوتی ہیں جن کا نام پہلے سے ہی باہر اسی طرح رکھا ہوا ہے۔ اس صورت میں WhatsApp Business پر استعمال ہونے والے کاروباری نام میں باہر والے نام سے ملتے ہوئے رموز اوقاف اور بڑے حروف وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، کاروباری نام صرف درجہ ذیل کے ساتھ نہیں لکھ سکتے:
  • کسی شخص کا مکمل نام
  • کوئی عمومی لفظ (مثلاً: فیشن)
  • کوئی عمومی جغرافیائی مقام (مثلاً: نیو یارک)
  • تین سے کم کیریکٹرز
بالآخر، کاروباری نام میں کسی بھی قسم کا “WhatsApp” لفظ شامل نہیں ہو سکتا۔ ہماری برانڈ کی گائیڈ لائنز پر جا کر مزید جانیں۔
نوٹ: اگر آپ کا کاروباری اکاؤنٹ “آفیشل کاروباری اکاؤنٹ” کے طور پر فہرست بند نہیں ہے تو کاروباری نام تبدیل کرنے سے آپ اپنا “آفیشل کاروباری اکاؤنٹ” اسٹیٹس کھو سکتے ہیں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں