میسجز پر رد عمل ظاہر کرنے کا طریقہ

Android
‏iOS
ویب
Mac
آپ انفرادی اور گروپ چیٹس میں میسجز پر ایموجیز کے ساتھ رد عمل ظاہر کر سکتے ہیں۔ آپ میسج کے نیچے ایموجی پر ٹیپ کر کے کسی میسج پر دیے گئے تمام رد عمل دیکھ سکتے ہیں۔

کسی میسج پر رد عمل ظاہر کریں

  1. کسی میسج پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
  2. رد عمل ظاہر کرنے کے لیے کسی ایموجی پر ٹیپ کریں یا اپنے کی بورڈ سے ایموجی منتخب کرنے کے لیے
    add
    پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
  • جب آپ کوئی رد عمل شامل کرتے ہیں، تو صرف جس میسج پر رد عمل دیا جائے اس کے بھیجنے والے کو ہی نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
  • آپ ایک میسج پر صرف ایک رد عمل شامل کر سکتے ہیں۔
  • غائب ہونے والے میسجز پر دیے گئے رد عمل میسج غائب ہونے پر غائب ہو جائیں گے۔
  • رد عمل یا رد عمل کی تعداد کو چھپانا ممکن نہیں ہے۔

کسی تصویر، gif، یا ویڈیو پر رد عمل ظاہر کریں

  1. کسی تصویر gif یا ویڈیو پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
  2. رد عمل ظاہر کرنے کے لیے کسی ایموجی پر ٹیپ کریں یا اپنے کی بورڈ سے ایموجی منتخب کرنے کے لیے
    add
    پر ٹیپ کریں۔
متبادل طور پر، میڈیا ویور کو کھولنے کے لیے تصویر پر ٹیپ کریں۔ دکھائے گئے ایموجیز میں سے ایک کو منتخب کریں یا اپنے کی بورڈ سے ایموجی منتخب کرنے کے لیے 'ایموجی شامل کریں' کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔

اپنا رد عمل تبدیل کریں

  1. جس میسج، تصویر، gif، یا ویڈیو پر آپ نے ردِ عمل ظاہر کیا ہے، اس پر ٹیپ کریں اور دباکر رکھیں۔
    • دوسرا طریقہ یہ ہے کہ میسج کے نیچے ایموجی پر ٹیپ کریں۔
  2. کسی دوسرے ایموجی پر ٹیپ کریں یا اپنے کی بورڈ سے کوئی ایموجی منتخب کرنے کے لیے
    add
    پر ٹیپ کریں۔

اپنا رد عمل ہٹائیں

  1. جس میسج، تصویر، gif، یا ویڈیو پر آپ نے ردِ عمل ظاہر کیا ہے، اس پر ٹیپ کریں اور دباکر رکھیں۔
    • دوسرا طریقہ یہ ہے کہ میسج کے نیچے ایموجی پر ٹیپ کریں۔
  2. اپنا رد عمل ہٹانے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
  • اگر آپ رد عمل ہٹاتے ہیں تو میسج کے بھیجنے والے کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں بھیجی جائے گی۔
  • موصول کنندگان آپ کے رد عمل کو آپ کے ہٹانے سے پہلے یا اگر WhatsApp اسے ہٹانے میں ناکام ہو جاتا ہے تو دیکھ سکتے ہیں۔ رد عمل کو ہٹانے میں ناکام ہونے پر آپ کو مطلع نہیں کیا جائے گا۔
اپنے iPhone پر Voice-Over کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے کسی میسج پر رد عمل ظاہر کرنے کے لیے:
  1. آپ جس میسج پر رد عمل ظاہر کرنا چاہتے ہیں اسے ٹچ کریں۔
  2. ‏Voice-Over کے 'رد عمل دیں' کہنے تک نیچے سرکائیں۔
  3. اپنی اسکرین پر دو بار ٹیپ کریں۔ رد عمل کی ایک فہرست ظاہر ہوگی۔
  4. رد عمل کی فہرست کو نیویگیٹ کرنے کے لیے بائیں اور دائیں جانب سوائپ کریں۔
  5. جب آپ کو اپنا مطلوبہ رد عمل مل جائے، تو رد عمل دینے کے لیے اپنی اسکرین پر دو بار ٹیپ کریں۔

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟

جی ہاں
نہیں