مشکوک لنکس کے بارے میں

Android
‏iOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Mac
چیٹ میں موصول ہونے والے کچھ لنکس کیلئے آپ کو مشکوک لنک کا انڈیکیٹر دکھائی دے سکتا ہے۔
یہ انڈیکیٹر اس صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے جب لنک میں ایسے کریکٹرز کا ملاپ شامل ہو جسے غیر معمولی مانا جاتا ہے۔ اسپامرز آپ سے دھوکے سے لنکس پر ٹیپ کروانے کی خاطر کیریکٹرز کے امتزاج استعمال کرتے ہیں۔ یہ لنکس بظاہر درست ویب سائٹس کے لگ سکتے ہیں مگر دراصل آپ کو نقصان دہ سائٹس پر لے جاتے ہیں۔
مشکوک لنک کی ایک مثال یہ ہے:
‏https://ẉhatsapp.com/free-tickets
نوٹ: پہلا کیریکٹر حرف "w" جیسا لگتا ہے مگر یہ دراصل کیریکٹر "ẉ" ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر اسپامر آپ کو دھوکے سے ایسی ویب سائٹ پر لے گیا جس کا WhatsApp سے تعلق نہیں ہے۔
ایسے لنکس موصول ہونے پر میسج کے مواد کا بغور جائزہ لیں۔ اگر کوئی لنک مشکوک کے طور پر نشان زد ہے تو آپ لنک پر ٹیپ کر سکتے ہیں اور ایک پاپ اپ میسج دکھائی دے گا۔ میسج لنک میں موجود کسی بھی خلاف معمول کیریکٹر کو ہائی لائٹ کرے گا۔ اس کے بعد آپ لنک کھولنے یا پھر واپس چیٹ پر جانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
‏WhatsApp خود کار طور پر یہ تعین کرنے کے لیے جانچیں کرتا ہے کہ آیا یہ لنک مشکوک ہے یا نہیں۔ اپ کی پرائیویسی کی حفاظت کرنے کے لیے، یہ جانچیں مکمل طور پر آپ کے آلہ پر ہوتی ہیں۔ یاد رکھیں، اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کی وجہ سے، WhatsApp آپ کے میسجز کے مواد کو نہیں دیکھ سکتا ہے۔
‏WhatsApp پر محفوظ رہنے کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ مضمون پڑھیں۔

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟

جی ہاں
نہیں