خودکار ڈاؤن لوڈ کنفیگر کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
ڈیفالٹ طور پر، WhatsApp خود بخود آپ کے موبائل کنکشن پر تصاویر ڈاؤن لوڈ کر لے گا تاکہ آپ اپنی تازہ ترین تصاویر تک فوری رسائی حاصل کر سکیں۔ آڈیو اور ویڈیو خودکار طور پر صرف Wi-Fi پر ڈاؤن لوڈ ہوں گی۔

آپ WhatsApp > سیٹنگز > اسٹوریج اور ڈیٹا کھول کر اپنی ترجیحات کا نظم کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ کب WhatsApp تصاویر، آڈیوز، ویڈیوز اور دستاویزات خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ کرے گا۔ ہر قسم کے میڈیا پر ٹیپ کریں اور کبھی نہیں، Wi-Fi یا Wi-Fi اور موبائل کا انتخاب کریں۔
نوٹ: کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وبا کے دوران ممکنہ موبائل نیٹ ورک کی ٹریفک کو کم کرنے کے لیے WhatsApp دیگر سروسز جوائن کر رہا ہے۔ موبائل نیٹ ورک بینڈ وتھ کے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے، ہم نے چنندہ علاقوں میں دستاویزات، ویڈیوز اور آڈیو پیغامات کے لیے خودکار ڈاؤن لوڈ کو غیر فعال کر دیا ہے۔
کبھی نہیں
میڈیا کبھی بھی خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ نہیں ہوگا۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے آپ کو مینوئل طور پر ہر فائل کو ٹیپ کرنا ہوگا۔
نوٹ: اگر آپ اپنی خودکار ڈاؤن لوڈ کی سیٹنگز کو کبھی نہیں پر سیٹ کرتے ہیں تو آپ کی ویڈیوز خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ نہیں ہوں گی۔ تاہم، جب آپ پلے بٹن پر ٹیپ کریں گے تو ویڈیو فوراً چلنے لگے گی اور ڈاؤن لوڈ کا عمل پس منظر میں جاری رہے گا۔
Wi-Fi
میڈیا آپ کے Wi-Fi ہاٹ اسپاٹ، جیسے آپ کے گھر کے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے پر خود بخود ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
‏Wi-Fi اور موبائل
آپ کے پاس جب بھی انٹرنیٹ کنکشن ہوگا میڈیا خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔
اگر آپ کے پاس محدود ڈیٹا پلان ہے تو ہم تجویز کریں گے کہ آپ صرف Wi-Fi سے منسلک ہونے پر ہی میڈیا کو خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ کریں۔
متعلقہ مضامین:
خودکار ڈاؤن لوڈ کنفیگر کرنے کا طریقہ: Android
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں