خودکار ڈاؤن لوڈ کو کنفیگر کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
WhatsApp خود بخود آپ کے موبائل کنکشن پر تصاویر ڈاؤن لوڈ کر لے گا تاکہ آپ اپنی تازہ ترین تصاویر تک فوری رسائی حاصل کر سکیں۔
خودکار تصویر، ویڈیو یا آڈیو ڈاؤن لوڈنگ کنفیگر کرنے کے لیے،
> سیٹنگز > اسٹوریج اور ڈیٹا > میڈیا خودکار ڈاؤن لوڈ پر ٹیپ کریں۔

یہاں آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ WhatsApp کب خود کار طور پر میڈیا ڈاؤن لوڈ کرے گا۔
نوٹ: کورونا وائرس (کوویڈ-19) کی عالمی وبا کے دوران ممکنہ موبائل نیٹ ورک کی ٹریفک کو کم کرنے کے لیے WhatsApp دیگر سروسز جوائن کر رہا ہے۔ موبائل نیٹ ورک بینڈ وتھ کے ان مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے، ہم نے چنندہ علاقوں میں دستاویزات، ویڈیوز اور آڈیو میسجز کے لیے خودکار ڈاؤن لوڈ کو غیر فعال کر دیا ہے۔
موبائل ڈیٹا استعمال کرنے کے وقت
جب آپ موبائل ڈیٹا سے منسلک ہوں گے تو منتخب کردہ میڈیا خود کار طور پر ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
Wi-Fi سے منسلک ہونے پر
جب آپ Wi-Fi سے منسلک ہوں گے تو منتخب کردہ میڈیا خود کار طور پر ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
رومنگ کے وقت
جب آپ رومنگ ڈیٹا پر ہوں گے تو منتخب کردہ میڈیا خود کار طور پر ڈاؤن لوڈ ہوگا۔
نوٹ: رومنگ ڈیٹا اکثر مہنگا ہوتا ہے۔ رومنگ ڈیٹا استعمال کرتے وقت خود کار ڈاؤن لوڈ کو فعال کرنے سے آپ کے موبائل فراہم کنندہ کی جانب سے چارجز میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔
خود کار طور پر ڈاؤن لوڈ ہونے والا میڈیا آپ کی گیلری میں ظاہر ہوگا۔ WhatsApp میڈیا کو اپنی گیلری میں ظاہر ہونے سے روکنے کے لیے:
- .nomedia فائل یا فولڈر بنائیں
- .nomedia فائل یا فولڈر کو اپنی WhatsApp تصاویر، آڈیو اور ویڈیو فولڈر میں رکھیں>
آپ ایسا Google Play اسٹور سے ایک فائل ایکسپلورر کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، آپ کبھی بھی .nomedia فائل کو حذف کر سکتے ہیں اور WhatsApp میڈیا دوبارہ آپ کی گیلری میں ظاہر ہو جائے گا۔