WhatsApp کو ذمہ داری سے استعمال کرنے کا طریقہ
WhatsApp کو دوسرے لوگوں کو پیغام بھیجنے کے ایک آسان، محفوظ اور قابل اعتبار طریقے کے بطور بنایا گیا تھا۔ پیغام رسانی کی فطرت ہی نجی ہے اور ہماری سروس کی شرائط اسی طرح تیار کی گئی ہیں کہ ہمارے پلیٹ فارم اور صارفین کو محفوظ رکھنے میں مدد دی جا سکے۔ WhatsApp کے تمام صارفین کو WhatsApp کا ذمہ داری سے استعمال یقینی بنانے کے لیے درج ذیل ہدایات کا جائزہ لینا چاہئے۔
بہترین طرز عمل
- معلوم روابط کے ساتھ بات چیت کریں: پیغامات صرف ان لوگوں کو بھیجنے چاہئیں جنہوں نے پہلے خود آپ سے رابطہ کیا ہو یا پھر جنہوں نے درخواست کی ہو کہ آپ WhatsApp کے ذریعے ان سے رابطہ کریں۔ روابط کو اپنا فون نمبر دینا بہترین رہتا ہے تاکہ وہ آپ کو پہلے پیغام بھیج سکیں۔
- اجازت طلب کریں اور حدود کا احترام کریں: روابط کو کسی گروپ میں شامل کرنے سے پہلے ان سے اجازت لیں۔ اگر آپ کسی کو کسی گروپ میں شامل کرتے ہیں اور وہ خود کو ہٹا دیتے ہیں تو ان کے فیصلے کا احترام کریں۔
- گروپ کنٹرولز استعمال کریں: ہم نے WhatsApp گروپس کیلئے ایک صرف ایڈمن والی پیغام کی سیٹنگ بنائی ہے۔ اگر آپ ایڈمن ہیں تو آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آیا تمام ممبرز یا صرف گروپ ایڈمن ہی گروپ میں پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ اس خصوصیت کو استعمال کرنا گروپس کے اندر غیر ضروری پیغامات کو ختم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ جانیں کہ آپ KaiOS ،iPhone ،Android یا ویب اور ڈیسک ٹاپ پر گروپ ایڈمن کی سیٹنگز کیسے بدل سکتے ہیں۔
- پیغامات فارورڈ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں: ہم نے تمام فارورڈ شدہ میسجز کے لیے ایک لیبل تیار کیا ہے اور میسجز فارورڈ کرنے کی تعداد کو محدود کیا ہے تاکہ صارفین شیئر کرنے سے پہلے غور کر لیں۔ اگر آپ کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ کیا پیغام سچ پر مشتمل ہے یا یہ کہ پیغام کس نے لکھا ہے، تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ اسے فارورڈ نہ کریں۔ اس مضمون میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقے سے متعلق مزید جانیں۔
کیا نہ کریں
مندرجہ ذیل کسی بھی طریقے سے WhatsApp استعمال کرنے کی صورت میں آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگ سکتی ہے۔
- غیر مطلوب پیغامات: اگر کوئی رابطہ آپ سے پیغام نہ بھیجنے کو کہتا ہے تو آپ کو چاہیئے کہ اس رابطہ کو اپنی ایڈریس بُک سے ہٹا دیں اور اس سے دوبارہ رابطہ کرنے سے گریز کریں۔
- خودکار یا کثیر تعداد میں پیغامات: WhatsApp استعمال کرتے ہوئے کثیر تعداد میں پیغامات بھیجنے، خودکار پیغامات بھیجنے یا خودکار ڈائل استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں۔ WhatsApp غیر مطلوب خودکار پیغامات بھیجنے والے اکاؤنٹس کا تعین کرنے اور ان پر پابندی لگانے کیلئے مشین لرننگ ٹیکنالوجی اور صارفین کی جانب سے رپورٹس دونوں کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، غیر مجاز یا خود کار طریقوں سے اکاؤنٹس یا گروپس نہ بنائیں اور نہ ہی WhatsApp کے ترمیم شدہ ورژنز استعمال کریں۔ WhatsApp خودکار اور کثیر تعداد میں میسجنگ کے بے جا استعمال کو کس طرح روکتا ہے اس سے متعلق مزید معلومات کے لیے آپ یہ وائٹ پیپر پڑھ سکتے ہیں۔
- روابط کی وہ فہرستیں استعمال کرنا جو آپ کی نہ ہوں: رضامندی کے بغیر فون نمبرز شیئر نہ کریں اور WhatsApp پر صارفین کومیسج بھیجنے یا انہیں گروپس میں شامل کرنے کے لیے ناجائز ذرائع سے حاصل کردہ ڈیٹا استعمال نہ کریں۔
- بروڈکاسٹ کی فہرستوں کا حد سے زیادہ استعمال: بروڈکاسٹ کی فہرست کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات صارفین کو صرف اس صورت میں موصول ہوں گے جب انہوں نے آپ کے فون نمبر کو اپنی رابطے کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہو۔ براہ کرم یہ بات ذہن میں رکھیں بروڈکاسٹ میسجز کے بار بار استعمال سے لوگ آپ کے میسجز کی رپورٹ کر سکتے ہیں اور ہم ایسے اکاؤنٹس پر پابندی لگا دیتے ہیں جو متعدد بار رپورٹ کیے جاتے ہیں۔
- ذاتی معلومات حاصل کرنا: WhatsApp سے کسی خودکار یا مینوئل ٹول کے ذریعے کسی بھی غیر اجازت یافتہ مقصد کے لیے بڑے پیمانے پر معلومات حاصل کرنے سے گریز کریں۔ WhatsApp سے اس طرح سے صارف کی معلومات کا حصول، بشمول فون نمبرز، صارف کی پروفائل کی تصاویر اور اسٹیٹسز، ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔
- ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنا: یاددہانی کے طور پر، ہماری سروس کی شرائط دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ جعل سازی پر مبنی چیزیں شائع کرنے اور غیر قانونی، دھمکی آمیز، خوف پھیلانے والے، نفرت انگیز اور نسلی یا تہذیبی طور پر جارحانہ رویے میں ملوث ہونے سے منع کرتی ہیں۔ آپ ہماری سروس کی شرائط کا جائزہ یہاں لے سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین: