مجھے اپنے صوتی پیغامات یا ویڈیوز کی آواز کیوں نہیں سنائی دے رہی؟

iPhone
‏‏WhatsApp صوتی پیغامات کو آپ کے اسپیکر کے ذریعے چلائے گی یا اگر آپ فون کو اپنے کان کے قریب لائیں گے تو پیغام ریسیور کے ذریعے چلے گا۔ جب آپ فون کو اپنے کان کے قریب لاتے ہیں تو قرابت کا سینسر متحرک ہو جاتا ہے اور اسکرین آف ہو جاتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے فون کال پر ہوتا ہے۔ اگر آپ پیغام سنتے ہوئے آواز ایڈجسٹ کرنا چاہتے ہوں تو براہ کرم فون کو اپنے کان کے قریب رکھیں اور آواز کو ایڈجسٹ کر لیں۔
آپ کے فون میں اطلاعات، اسپیکر کے ذریعے میڈیا پلے بیک، ریسیور کی آواز اور ہیڈ فون کی آواز سب کیلئے علیحدہ علیحدہ آواز کی سیٹنگز ہوتی ہیں اور یہ سیٹنگز مختلف ایپس پر مختلف ہو سکتی ہیں۔ اگر کبھی بھی آپ کو میڈیا کی آواز نہ سنائی دے تو بس میڈیا کے چلتے ہوئے فون کے سائیڈ میں موجود والیوم اوپر کرنے کے بٹن کو دبا کر دیکھیں۔ ممکن ہے کہ آپ جو آؤٹ پٹ استعمال کر رہے ہیں اس کیلئے آواز کی سیٹنگ بالکل بند کر دی گئی ہو۔
اگر آپ کی اسکرین سیاہ ہو رہی ہے اور آپ اسپیکر کے ذریعے صوتی پیغام سننے سے قاصر ہیں تو ممکنہ طور پر آپ اپنی انگلی یا ہاتھ کے کسی حصے سے قرابت کے سینسر کو متحرک کر رہے ہیں۔ براہ کرم اپنے ہاتھ کو دوبارہ ایڈجسٹ کر کے دیکھیں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں