میسج کا جواب دینے کا طریقہ

آپ انفرادی یا گروپ چیٹ میں کسی مخصوص میسج کا جواب دینے کے لیے جواب دینے کی خصوصیت استعمال کر سکتے ہیں۔

‏Android
  1. میسج پر دائيں جانب سوائپ کریں۔
  2. اپنا جواب درج کریں اور بھیجیں
    پر ٹیپ کریں۔
گروپ میں میسج بھیجنے والے کو نجی طور پر جواب دینے کے لیے:
  1. اس میسج پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
  2. مزید آپشنز
    > نجی طور پر جواب دیں پر ٹیپ کریں۔
iPhone‎
  1. میسج پر دائيں جانب سوائپ کریں۔
  2. اپنا جواب درج کریں اور بھیجیں
    پر ٹیپ کریں۔
گروپ میں میسج بھیجنے والے کو نجی طور پر جواب دینے کے لیے:
  1. اس میسج پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
  2. مزید > نجی طور پر جواب دیں پر ٹیپ کریں۔
‏WhatsApp ویب اور ڈیسک ٹاپ
  1. میسج کے اوپر کرسر لے جائيں، پھر مینو
    > جواب دیں پر کلک کریں
  2. اپنا جواب درج کریں اور بھیجیں (
    یا
    ) پر کلک کریں۔
گروپ میں میسج بھیجنے والے کو نجی طور پر جواب دینے کے لیے:
  1. میسج کے اوپر کرسر لے جائیں، پھر مینو پر کلک کریں۔
  2. مینو
    > نجی طور پر جواب دیں پر کلک کریں۔
نوٹ: اگر آپ کسی جواب کو بھیجنے سے پہلے منسوخ کرنا چاہتے ہیں تو میسج کے ساتھ موجود 'x' آئیکن پر ٹیپ یا کلک کریں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں