اپنا فون نمبر WhatsApp میں پہلے سے نظر آنے کے بارے میں

تمام WhatsApp اکاؤنٹس موبائل فون نمبرز سے منسلک ہوتے ہیں۔ چونکہ موبائل فراہم کنندگان کی جانب سے فون نمبرز کا دوبارہ استعمال کیا جانا عام بات ہے لہذا ممکن ہے کہ آپ کے موجودہ فون نمبر کے گزشتہ مالک نے WhatsApp استعمال کیا ہو۔
اگر آپ کے فون نمبر کے گزشتہ مالک نے اپنا WhatsApp اکاؤنٹ حذف نہیں کیا ہو تو آپ کے نیا اکاؤنٹ فعال کرنے سے پہلے آپ اور آپ کے روابط کو WhatsApp میں آپ کا فون نمبر نظر آ سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ آپ کو اپنے فون نمبر سے کسی اور کی پروفائل فوٹو اور بمتعلق سیکشن بھی منسلک دکھائی دے۔
فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ سابقہ اکاؤنٹ حذف نہیں ہوا تھا لہذا پرانی معلومات اب بھی سسٹم میں موجود ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس فون نمبر کے سابقہ مالک کو اس WhatsApp اکاؤنٹ تک کسی بھی قسم کی رسائی حاصل ہے جسے آپ اپنے نئے فون نمبر کے ساتھ فعال کر رہے ہیں۔ آپ کی گفتگوئیں اور دیگر WhatsApp ڈیٹا محفوظ ہے۔
دوبارہ استعمال ہونے والے فون نمبرز سے وابستہ الجھنوں کو ختم کرنے میں مدد کیلئے، ہم اکاؤنٹ کی غیر فعالیت کو مانیٹر کرتے ہیں۔ اگر کوئی اکاؤنٹ 45 دن استعمال نہ کیا گیا ہو اور پھر کسی مختلف موبائل آلے پر نئے سرے سے فعال ہو جائے تو ہم اسے نمبر کے دوبارہ استعمال ہونے کی علامت تصور کرتے ہیں۔ اس موقع پر، ہم فون نمبر سے منسلک پرانا اکاؤنٹ ڈیٹا حذف کر دیں گے جیسے کہ پروفائل فوٹو اور بمتعلق سیکشن۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں