اپنی پرائیویسی کی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ
ڈیفالٹ طور پر، WhatsApp میں آپ کی پرائيویسی کی سیٹنگز اس طرح سیٹ ہوتی ہیں کہ:
- کوئی بھی صارف آپ کی پروفائل فوٹو، بمتعلق معلومات اور پڑھے ہونے کی رسیدیں دیکھ سکتا ہے
- آپ کے روابط آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس دیکھ سکتے ہیں
- کوئی بھی صارف آپ کو گروپس میں شامل کر سکتا ہے
نوٹ:جن صارفین کو آپ نے بطور رابطہ محفوظ کیا ہوا ہے یا پہلے میسج کر چکے ہیں وہ آپ کا آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
پرائیویسی کی سیٹنگز تبدیل کریں
- متعلقہ ہدایات پر عمل کریں:
- آپ یہ تبدیل کر سکتے ہیں کہ کون:
- آپ کا آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن دیکھ سکتا ہے
- آپ کی پروفائل فوٹو دیکھ سکتا ہے
- آپ کی بمتعلق معلومات دیکھ سکتا ہے
- آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس دیکھ سکتا ہے
- پڑھے ہونے کی رسیدیں دیکھ سکتا ہے
- آپ کو گروپس میں شامل کر سکتا ہے
نوٹ:
- اگر آپ اپنا 'آخری بار دیکھا گیا' یا آن لائن شیئر نہیں کرتے ہیں تو آپ دوسرے صارفین کا 'آخری بار دیکھا گیا' یا آن لائن بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔
- اگر آپ پڑھے ہونے کی رسیدیں آف کرتے ہیں تو آپ دوسرے صارفین کی پڑھے ہونے کی رسیدیں بھی نہیں دیکھ پائیں گے۔ پڑھے ہونے کی رسیدیں گروپ چیٹ کیلئے ہمیشہ بھیجی جاتی ہیں۔
- اگر کسی رابطے نے پڑھے ہونے کی رسیدیں آف کی ہوئی ہیں تو آپ یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ آیا انہوں نے آپ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو دیکھا ہے۔
- آپ کے ساتھ چیٹ کے تھریڈ میں آن لائن لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کب ٹائپ کر رہے ہیں۔