‏WhatsApp رابطے کو Portal پر کال کرنے کا طریقہ

‏WhatsApp رابطے کو Portal پر کال کرنے کے لیے WhatsApp کا کھلا ہونا یا آپ کے فون کے پس منظر میں چل رہا ہونا ضروری ہے۔

کال کریں

  1. اپنے پورٹل پر، تمام روابط یا روابط > WhatsApp کو ٹیپ یا منتخب کریں۔
    • تمام روابط کو ظاہر کرنے کے لیے آپ کو کم از کم ایک کال کرنی ہوگی۔ مزید، تمام روابط Portal TV پر دستیاب نہیں ہے۔
  2. جس رابطے کو آپ کال کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں، پھر اسے ٹیپ یا منتخب کریں۔
  3. ٹیپ یا منتخب کریں:
    • آڈیو کو، اگر آپ وائس کال کرنا چاہتے ہیں
    • ویڈیو کو، اگر آپ ویڈیو کال کرنا چاہتے ہیں

کال کا جواب دیں

  • کال قبول کرنے کے لیے جواب دیں پر ٹیپ یا منتخب کریں۔
  • کال کو مسترد کرنے کے لیے ابھی نہیں پر ٹیپ یا منتخب کریں۔

نوٹ:

  • اگر آپ گروپ کال کرنا چاہتے ہیں تو کال کے دوران
    add participant
    کو ٹیپ یا منتخب کریں۔ جس دوسرے رابطے کو آپ شامل کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں، پھر اسے ٹیپ یا منتخب کریں۔ ‏کال کریں کو ٹیپ یا منتخب کریں۔ ایک گروپ کال میں کل چار ممبرز موجود ہو سکتے ہیں۔ تاہم، اگر کال Android فون یا iPhone پر WhatsApp سے شروع کی گئی ہو تو آپ سمیت کل آٹھ ممبرز ہو سکتے ہیں۔
  • اگر آپ رابطے کو چھپانا چاہتے ہیں تو تمام روابط یا روابط > WhatsApp > جس رابطے کو آپ چھپانا چاہتے ہیں >
    more
    > رابطے کو چھپائیں > چھپائیں کو ٹیپ یا منتخب کریں۔
    • اگر آپ کسی چھپائے گئے رابطے کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو سیٹنگز > پرائیویسی > چھپائے گئے WhatsApp روابط کو ٹیپ یا منتخب کریں۔ اپنے فون پر WhatsApp یا اپنے کمپیوٹر پر WhatsApp ویب یا WhatsApp ڈیسک ٹاپ کھولیں۔ پھر، بھیجا گیا توثیقی کوڈ دیکھنے کے لیے 'Portal from Facebook' کے ساتھ انفرادی چیٹ کھولیں۔ اپنے Portal پر توثیقی کوڈ درج کریں، پھر جس رابطے کو آپ ظاہر کرنا چاہتے ہیں اس کے برابر میں موجود ہو گیا > ظاہر کریں کو ٹیپ یا منتخب کریں۔
    • اگر آپ اپنے Portal کے ہوم سے کوئی تجویز کردہ یا حالیہ رابطہ چھپانا چاہتے ہیں تو جس رابطے کو چھپانا چاہتے ہیں اس کو دبا کر رکھیں، پھر
      hide contact
      کو ٹیپ یا منتخب کریں۔ فی الحال، چھپائے گئے تجویز کردہ یا حالیہ رابطے کو پھر سے ظاہر کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔
    • کسی رابطے کو چھپانے سے وہ رابطہ صرف آپ کے Portal سے چھپ جاتا ہے اور ایسا کرنا WhatsApp پر کسی رابطے کو بلاک کرنے کی طرح نہیں ہے۔ چھپائے گئے روابط آپ کے Portal پر کال نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی آپ ان کو کال کر پائیں گے۔

متعلقہ مضامین

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟

جی ہاں
نہیں