WhatsApp کیلئے ٹچ ID یا فیس ID استعمال کرنے کا طریقہ

iPhone
مزید سیکیورٹی کے لیے، آپ WhatsApp پر ٹچ ID یا فیس ID فعال کر سکتے ہیں۔ فعال ہونے پر، WhatsApp ان لاک کرنے کے لیے آپ کو ٹچ ID یا فیس ID کا استعمال کرنا ہوگا۔ WhatsApp لاک ہونے کی صورت میں بھی آپ کالز کا اور اطلاعات کے ذریعے میسجز کا جواب دے سکتے ہیں۔
ٹچ ID یا فیس ID فعال کریں
WhatsApp‎ کے لیے ٹچ ID یا فیس ID استعمال کرنے کے لیے، آپ کو پہلے اسے iPhone کی سیٹنگز میں فعال کرنا ہوگا۔
  1. WhatsApp‎ سیٹنگز کو کھولیں۔
  2. پرائیویسی > اسکرین لاک پر ٹیپ کریں۔
  3. Touch ID درکارر کریں یا Face ID درکار کریں کو آن کریں۔
  4. اس بات کا تعین کریں کہ WhatsApp کے کتنی دیر تک اسٹینڈ بائی موڈ یعنی بحسب ضرورت پس منظر میں فعال رہنے کے بعد ٹچ ID یا فیس ID درکار ہوگی۔
ٹچ ID یا فیس ID غیر فعال کریں
  1. WhatsApp‎ سیٹنگز کو کھولیں۔
  2. پرائیویسی > اسکرین لاک پر ٹیپ کریں۔
  3. Touch ID درکار کریں یا Face ID درکار کریں کو آف کریں۔
نوٹ: اگر ٹچ ID یا فیس ID سے WhatsApp ان لاک نہیں ہوتا تو آپ iPhone کا پاس کوڈ درج کر سکتے ہیں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں