گروپ بنانے اور اس میں مدعو کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
آپ 256 ممبرز کے ساتھ WhatsApp گروپ بنا سکتے ہیں۔
گروپ بنائیں
  1. WhatsApp میں اپنی چیٹس کی فہرست کے اوپر موجود مینو (
    یا
    ) پر کلک کریں۔
    • متبادل طور پر، نئی چیٹ کے آئیکن پر کلک کریں۔
  2. نیا گروپ پر کلک کریں۔
  3. گروپ میں شامل کرنے کے لیے روابط تلاش یا منتخب کریں۔ پھر سبز تیر کے نشان پر کلک کریں۔
  4. گروپ کا نام درج کریں۔ یہ گروپ کا وہ نام ہوگا جو تمام ممبرز کو دکھائی دے گا۔
    • نام کی حد 25 کیریکٹرز ہے۔
    • آپ ایموجی کے آئیکن پر کلک کر کے نام میں ایموجی شامل کر سکتے ہیں۔
    • آپ گروپ کی تصویر شامل کریں
      پر کلک کرکے گروپ کی تصویر شامل کر سکتے ہیں۔ تصویر شامل کرنے کیلئے آپ تصویر لیں، تصویر اپ لوڈ کریں یا ویب پر تلاش کریں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ سیٹ ہو جانے کے بعد، تصویر آپ کی چیٹس کی فہرست میں گروپ کے ساتھ ظاہر ہوگی۔
      • نوٹ: ویب پر تلاش کرنا اس وقت WhatsApp Web کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
  5. اپنا کام مکمل ہو جانے پر سبز چیک کے نشان پر کلک کریں۔
گروپس میں لنکس کے ذریعے مدعو کریں
اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ لوگوں سے بس لنک شیئر کر کے انہیں اپنے گروپ میں شامل ہونے کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔ ایڈمن کسی بھی وقت پچھلے دعوتی لنک کو ناقابل استعمال بنانے اور نیا لنک بنانے کے لئے لنک ری سیٹ کریں کی خصوصیت استعمال کر سکتا ہے۔
  1. ‏WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے نام کو دبائیں۔
    • متبادل طور پر، اوپر کونے میں موجود مینو (
      یا
      ) > گروپ کی معلومات پر کلک کریں۔
  2. لنک کے ذریعے گروپ میں مدعو کریں پر کلک کریں۔
  3. ‏WhatsApp کے ذریعے لنک بھیجیں یا لنک کاپی کریں منتخب کریں۔
    • ‏WhatsApp کے ذریعے بھیجنے کی صورت میں، روابط تلاش یا منتخب کریں پھر بھیجیں پر کلک کریں۔
    • لنک ری سیٹ کرنے کے لیے، لنک ری سیٹ کریں > لنک ری سیٹ کریں پر کلک کریں۔
نوٹ:
  • آپ جس بھی WhatsApp صارف کے ساتھ دعوتی لِنک شیئر کرتے ہیں وہ گروپ میں شامل ہو سکتا ہے، لہذا اس خصوصیت کو صرف قابل اعتماد لوگوں کے ساتھ ہی استعمال کریں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ لنک وصول کرنے والا شخص اسے دیگر لوگوں کو فارورڈ کر دے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو وہ دیگر لوگ بھی گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں اور ان کے شامل ہونے سے پہلے گروپ کے ایڈمن سے اجازت طلب نہیں کی جائے گی۔
  • ہم آئندہ کچھ مہینوں میں آہستہ آہستہ گروپ سائز کو بڑھا رہے ہیں اور اس خصوصیت تک رسائی حاصل کرنے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں