گروپ بنانے اور اس میں مدعو کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
آپ 1,024 تک ممبرز کے ساتھ WhatsApp گروپ بنا سکتے ہیں۔
گروپ بنائیں
- WhatsApp کھولیں > > نیا گروپ پر ٹیپ کریں۔
- یا پھر، > نیا گروپ پر ٹیپ کریں۔
- یا پھر،
- گروپ میں شامل کرنے کے لیے روابط تلاش یا منتخب کریں۔ پھر سبز تیر کے نشان پر ٹیپ کریں۔
- گروپ کا نام درج کریں۔ یہ گروپ کا وہ نام ہوگا جو تمام ممبرز کو دکھائی دے گا۔
- نام کی حد 100 کریکٹرز ہے۔
- اپنے گروپ کے نام میں ایموجی شامل کرنے کے لیے آپ پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
- آپ کیمرا آئیکن پر ٹیپ کر کے گروپ کی تصویر شامل کر سکتے ہیں۔ آپ تصویر شامل کرنے کے لیے اپنا کیمرا، گیلری، ایموجی اور اسٹیکرز یا ویب پر تلاش کریں استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ سیٹ ہو جانے کے بعد، تصویر آپ کے چیٹس ٹیب کے برابر میں گروپ کے ساتھ ظاہر ہوگی۔
- کام مکمل ہو جانے پر سبز چیک کے نشان پر ٹیپ کریں۔
گروپس میں لنکس کے ذریعے مدعو کریں
اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ لوگوں سے بس لنک شیئر کر کے انہیں اپنے گروپ میں شامل ہونے کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔ ایڈمن کسی بھی وقت پچھلے دعوتی لنک کو ناقابل استعمال بنانے اور نیا لنک بنانے کے لیے لنک ری سیٹ کریں کی خصوصیت استعمال کر سکتا ہے۔
- WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- متبادل کے طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ کو ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔ پھر، > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
- متبادل کے طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ کو ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔ پھر،
- بذریعہ لنک مدعو کریں پر ٹیپ کریں۔
- بذریعہ WhatsApp لنک بھیجیں، لنک کاپی کریں، لنک شیئر کریں یا QR کوڈ کا انتخاب کریں۔
- اگر WhatsApp کے ذریعے بھیج رہے ہوں تو روابط تلاش یا منتخب کریں، پھر پر ٹیپ کریں۔
- لنک ری سیٹ کرنے کے لیے، لنک ری سیٹ کریں > لنک ری سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
- اگر WhatsApp کے ذریعے بھیج رہے ہوں تو روابط تلاش یا منتخب کریں، پھر
نوٹ:
- آپ جس بھی WhatsApp صارف کے ساتھ دعوتی لِنک شیئر کرتے ہیں وہ گروپ میں شامل ہو سکتا ہے، لہذا اس خصوصیت کو صرف قابل اعتماد لوگوں کے ساتھ ہی استعمال کریں۔
- ہم آئندہ کچھ مہینوں میں آہستہ آہستہ گروپ سائز کو بڑھا رہے ہیں اور اس خصوصیت تک رسائی حاصل کرنے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔