جنوری 2021 کا اپ ڈیٹ لاگو ہونے کی تاریخ کے بارے میں

اپ ڈیٹ لاگو ہونے کی تاریخ کو کیا ہوگا؟
اس اپ ڈیٹ کی وجہ سے 15 مئی، 2021 کو کسی کا بھی اکاؤنٹ حذف نہیں ہوگا اور نہ ان کے WhatsApp کا کوئی فنکشن کام کرنا بند کرے گا۔
اپ ڈیٹ لاگو ہونے کی تاریخ کے بعد کیا ہوگا؟
اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ اپ ڈیٹ کو پڑھنے والے صارفین کی اکثریت نے اسے قبول کیا ہے، ہم WhatsApp میں اطلاع دکھانا جاری رکھیں گے جس میں اپ ڈیٹ کے بارے میں مزید معلومات ہوں گی اور ان لوگوں کے لیے یاد دہانی ہوگی جنہیں اپ ڈیٹ کو پڑھنے اور قبول کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ ہمارا فی الحال ان یاد دہانیوں کو مستقل بنانے اور ایپ کے فنکشنز کو محدود کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
جن لوگوں نے ابھی تک اپ ڈیٹس کو قبول نہیں کیا ہے ان کے لیے براہ راست ایپ میں اپ ڈیٹ قبول کرنے کے لیے مواقع دستیاب رہیں گے۔ مثال کے طور پر، جب کوئی WhatsApp کے لیے رجسٹر کرتا ہے یا اگر کوئی پہلی بار ایسی خصوصیت استعمال کرنا چاہتا ہے جو اس اپ ڈیٹ سے متعلق ہے۔
آپ اپنی پرانی چیٹس Android یا iPhone پر برآمد کر سکتے ہیں، اور اپنے اکاؤنٹ کی رپورٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
  • آپ اپنی چیٹس برآمد کر سکتے ہیں اور خود سے اپنے اکاؤنٹ کی رپورٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی رپورٹ ڈاؤن لوڈ کرنے یا اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے میں مدد کی ضرورت ہو تو آپ ہم سے یہاں رابطہ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپ ڈیٹ کو قبول نہیں کرتے ہیں تو WhatsApp آپ کا اکاؤنٹ حذف نہیں کرے گا۔
  • اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ غیر فعال صارفین سے متعلق ہماری موجودہ پالیسی علیحدہ طور پر لاگو ہوگی۔
  • اگر آپ iPhone ،Android یا KaiOS پر اپنا اکاؤنٹ حذف کرنا چاہتے ہیں تو ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس فیصلے پر دوبارہ غور کریں گے۔ حذف کرنا ایسا عمل ہے جسے ہم پلٹا نہیں سکتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کے پرانے پیغامات ختم ہو جاتے ہیں، آپ کو اپنے تمام WhatsApp گروپس سے ہٹا دیا جاتا ہے، اور آپ کے WhatsApp بیک اپس حذف ہو جاتے ہیں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں