گروپ ویڈیو کال کرنے کا طریقہ

گروپ کالنگ WhatsApp کے ذریعے ممبرز کو آپس میں ویڈیو کال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ آپ جب کوئی گروپ ویڈیو کال موصول کریں گے تو آتی ہوئی گروپ ویڈیو کال کی اطلاع یا WhatsApp گروپ ویڈیو کال اسکرین پر اس کال میں شریک ممبرز دکھائی دیں گے اور اس میں سب سے پہلا دکھایا جانے والا رابطہ وہ شخص ہوگا جس نے آپ کو شامل کیا ہوگا۔ آپ مسڈ کالز میں بھی شامل ہو سکتے ہیں اگر وہ اب بھی جاری ہوں۔
گروپ ویڈیو کال کریں
گروپ چیٹ سے گروپ ویڈیو کال کریں
  1. وہ WhatsApp گروپ چیٹ کھولیں جسے آپ ویڈیو کال کرنا چاہتے ہیں۔
  2. اگر آپ کی گروپ چیٹ میں 32 یا اس سے کم ممبرز ہیں تو ویڈیو کال
    پر ٹیپ کریں اور اپنے فیصلے کی توثیق کریں۔ جواب دینے والے پہلے 7 گروپ ممبرز کال میں شامل ہو سکتے ہیں۔
    نوٹ: اگر 32 سے زائد ممبرز ہیں تو گروپ کال
    پر ٹیپ کریں اور اپنی ویڈیو کال میں شامل کرنے کے لیے 7 تک گروپ ممبرز منتخب کریں۔ پھر ویڈیو کال
    پر ٹیپ کریں۔
کالز کے ٹیب سے گروپ ویڈیو کال کریں
  1. WhatsApp کھولیں، پھر کالز ٹیب پر ٹیپ کریں۔
  2. نئی کال
    > نئی گروپ کال پر ٹیپ کریں۔
  3. وہ روابط تلاش کریں جنہیں آپ کال میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور پھر ویڈیو کال
    پر ٹیپ کریں۔
کسی انفرادی چیٹ سے گروپ ویڈیو کال کریں
  1. ان روابط میں سے کسی ایک کے ساتھ WhatsApp چیٹ کھولیں جنہیں آپ ویڈیو کال کرنا چاہتے ہیں۔
  2. ویڈیو کال
    پر ٹیپ کریں۔
  3. جب رابطہ کال قبول کر لے تو کھولیں
    > ممبر شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
  4. وہ دوسرا رابطہ تلاش کریں جسے آپ کال میں شامل کرنا چاہتے ہیں اور پھر شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
  5. مزید روابط شامل کرنے کے لیے ممبر شامل کریں
    پر ٹیپ کریں۔
گروپ ویڈیو کال میں شامل ہوں
آنے والی گروپ ویڈیو کال میں شامل ہوں
  1. جب کوئی آپ کو گروپ ویڈیو کال میں شامل ہونے کیلئے مدعو کرے گا تو آپ کو اطلاع موصول ہوگی۔
  2. کال کی معلومات والی اسکرین کو کھولنے کے لیے اطلاع پر ٹیپ کریں۔
  3. اس اسکرین سے، آپ کال کے ممبرز اور دیگر مدعو افراد کا پیش منظر دیکھ سکتے ہیں۔
  4. کال میں شامل ہونے کے لئے شامل ہوں پر ٹیپ کریں۔
  5. کال کے دوران کال معلومات اسکرین کھولنے کے لیے، کھولیں
    پر ٹیپ کریں۔
    • کال میں مزید رابطے شامل کرنے کیلئے ممبر شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
    • جن لوگوں کو پہلے ہی مدعو کیا جا چکا ہے انہیں اطلاع بھیجنے کیلئے رنگ پر ٹیپ کریں۔
مسڈ گروپ ویڈیو کال میں کالز ٹیب کے ذریعے شامل ہوں
  1. اگر کال جاری ہو اور آپ شامل ہونا چاہتے ہوں تو اس کال پر ٹیپ کریں۔ اس سے کال کی معلومات والی اسکرین کھل جائے گی۔
  2. کال مینو سے شامل ہوں پر ٹیپ کریں۔
مسڈ گروپ ویڈیو کال میں گروپ چیٹ کے ذریعے شامل ہوں
اگر کال کسی گروپ چیٹ سے شروع کی گئی تھی تو آپ وہ چیٹ کھول کر اور شامل ہوں پر ٹیپ کر کے کال میں شامل ہو سکتے ہیں۔
نوٹ:
  • ایک وقت میں صرف 8 ممبرز ویڈیو کال میں فعال ہو سکتے ہیں۔
  • یقینی بنائیں کہ آپ اور آپ کے روابط کے پاس گروپ ویڈیو کالز کرتے یا موصول کرتے وقت مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہو۔ ویڈیو کال کے معیار کا انحصار کمزور ترین کنکشن والے رابطے پر ہو گا۔
  • گروپ ویڈیو کال کے دوران، آپ ویڈیو آف کریں
    کو ٹیپ کر کے اپنی ویڈیو آف کر سکتے ہیں۔
  • آپ گروپ ویڈیو کال کے دوران کسی رابطے کو نہیں ہٹا سکتے۔ کال سے غیر منسلک ہونے کیلئے رابطے کو اپنا فون منقطع کرنا ہو گا۔
  • آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ ویڈیو کال میں ہو سکتے ہیں جسے آپ نے بلاک کیا ہوا ہو۔ مگر آپ کسی ایسے رابطے کو کال میں شامل نہیں کر سکتے جسے آپ نے یا جس نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہو۔
متعلقہ مضامین:
  • ویڈیو کال کرنے کا طریقہ: Android ‏| iPhone
  • Android پر گروپ ویڈیو کال کرنے کا طریقہ
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں