WhatsApp Business کے لیے اپنا QR کوڈ ری سیٹ کرنے کا طریقہ
اگر آپ نے پہلے WhatsApp QR کوڈ شیئر کیا ہے لیکن اب نہیں چاہتے ہیں کہ کوئی اسے اسکین کر کے آپ کو تلاش کر پائے تو آپ QR کوڈ کو ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کے QR کوڈ ری سیٹ کرنے کے بعد آپ کا گزشتہ کوڈ کام نہیں کرے گا۔ اگر آپ اسے ری سیٹ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو نئے QR کوڈ کو اپنے کسٹمرز کے ساتھ دوبارہ شیئر کرنے کی ضرورت ہوگی۔
کاروباری مشورہ: آپ کسی بھی وجوہات کی بناء پر اپنا QR کوڈ ری سیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نے پہلے سوشل میڈیا پر اپنا کوڈ شیئر کیا تھا اور اس وجہ سے اسپیم وصول کرنا شروع کر دیا تھا تو آپ اپنے کوڈ کو ری سیٹ کر سکتے ہیں تاکہ اسپیمرز کو آپ تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔
اپنا QR کوڈ ری سیٹ کریں
- WhatsApp Business ایپ کھولیں۔
- مزید آپشنز> کاروباری ٹولز > شارٹ لنک پر ٹیپ کریں۔
- QR کوڈ دیکھیں پر ٹیپ کریں۔
- مزید آپشنز> لنک ری سیٹ کریں > ری سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
متعلقہ مضامین:
اپنے WhatsApp Business کا QR کوڈ شیئر کرنے کا طریقہ