اسٹیکرز استعمال کرنے کا طریقہ


اسٹیکرز ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرنے کے لیے:
  1. انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
  2. اسٹیکر پیکس شامل کرنے کے لیے، اسٹیکرز
    > شامل کریں
    پر کلک کریں۔
  3. جو اسٹیکر پیک آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں اس کے برابر میں ڈاؤن لوڈ
    کریں پر ٹیپ کریں۔ اگر کہا جائے تو ڈاؤن لوڈ کریں • {فائل سائز} پر ٹیپ کریں۔
    • ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے پر ایک چیک مارک
      ظاہر ہوگا۔
  4. اسٹیکرز کے پاپ اپ پر نیچے سوائپ کریں۔
  5. آپ جو اسٹیکر بھیجنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں اور اس پر ٹیپ کریں۔
جب آپ اسٹیکر پر ٹیپ کریں گے تو وہ خود بخود بھیج دیا جائے گا۔
اضافی آپشنز:
  • اپنے حالیہ استعمال کردہ اسٹیکرز دیکھنے کے لیے حالیہ
    پر ٹیپ کریں۔
  • اپنے پسندیدہ اسٹیکرز دیکھنے کے لیے پسندیدہ
    پر ٹیپ کریں۔
    • کسی اسٹیکر کو پسندیدہ بنانے کے لیے، اپنی انفرادی یا گروپ چیٹ میں اسٹیکر پر ہلکے سے ٹیپ کریں اور پھر > پسندیدہ میں شامل کریں پر ٹیپ کریں۔ یا پھر، اسٹیکرز
      پر ٹیپ کریں۔ اسٹیکر پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں، پھر پسندیدہ میں شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
    • کسی اسٹیکر کو پسندیدہ سے ہٹانے کے لیے، اپنی انفرادی یا گروپ چیٹ میں اسٹیکر پر ہلکے سے ٹیپ کریں اور پھر > پسندیدہ سے ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔ یا پھر، اسٹیکرز
      > پسندیدہ
      پر ٹیپ کریں۔ اسٹیکر پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں، پھر پسندیدہ سے ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
  • اپنے ڈاؤن لوڈ کردہ مخصوص اسٹیکرز تلاش کرنے کیے لیے تلاش کریں
    پر ٹیپ کریں۔ آپ ٹیکسٹ یا ایموجی کے ذریعے اسٹیکرز تلاش کر سکتے ہیں۔
    • نوٹ: اگر اسٹیکرز کے تخلیق کار نے انہیں WhatsApp کی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹیگ نہ کیا ہو تو ممکن ہے کہ آپ نے WhatsApp کے علاوہ جو اسٹیکرز ڈاؤن لوڈ کیے ہیں انہیں تلاش نہ کیا جا سکے۔
    • اسٹیکرز کی تلاش مکمل طور پر آف لائن کام کرتی ہے۔ WhatsApp آپ کے اسٹیکر کے استعمال یا اسٹیکرز تلاش کرنے کے لیےآپ کے استعمال کردہ کلیدی الفاظ کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کرتا۔
  • اسٹیکرز کی زمرہ بندی آئیکنز میں دکھائے گئے ایموجی کے لحاظ سے کی جاتی ہے۔ اسٹیکر کے زمروں کا سیٹ دیکھنے کے لیے دل والے باکس
    پرٹیپ کریں۔
  • اپنے ڈاؤن لوڈ کیے گئے اسٹیکر پیکس دیکھنے کے لیےشامل کریں
    > میرے اسٹیکرز پر ٹیپ کریں۔
    • اگر آپ کوئی مخصوص اسٹیکر پیک حذف کرنا چاہتے ہیں تو اسٹیکر پیک > حذف کریں > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
    • اپنے اسٹیکر پیکس کی ترتیب تبدیل کرنے کے لیےترمیم کریں پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد، اسٹیکر پیک کے آگے موجود دوبارہ ترتیب دیں
      پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں، پھر اسے اوپر یا نیچے کھینچیں۔
  • اسٹیکر پیکس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے، جب نیلے رنگ کا نقطہ دکھائی دے تو شامل کریں
    پر ٹیپ کریں۔ تمام اسٹیکرز ٹیب میں، ان اسٹیکر پیکس کے آگے موجود اپ ڈیٹ کریں پر ٹیپ کریں جنہیں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کہا جائے تو اپ ڈیٹ کریں • {فائل سائز} پر ٹیپ کریں۔
    • ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے پر ایک چیک مارک
      ظاہر ہوگا۔
اسٹیکرز WhatsApp کے تازہ ترین ورژنز میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ کو اسٹیکرز نظر نہ آئیں تو براہ کرم WhatsApp کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا یقینی بنائیں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں