فوری جوابات استعمال کا طریقہ

فوری جوابات کے ساتھ، آپ اپنے کسٹمرز کو اکثر بھیجے جانے والے پیغامات کے لیے شارٹ کٹس بنا سکتے ہیں۔ اس میں میڈیا پیغامات جیسے کہ تصاویر اور ویڈیوز شامل ہو سکتے ہیں۔
نوٹ: زیادہ سے زیادہ 50 فوری جوابات محفوظ کرنے کی اجازت ہے۔
فوری جوابات سیٹ کریں
  1. WhatsApp Business‎‎ ایپ میں مزید آپشنز
    > کاروباری ٹولز > فوری جوابات پر ٹیپ کریں۔
  2. شامل کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  3. اپنا مطلوبہ پیغام بنانے کے لیے پیغام پر ٹیپ کریں۔
    • نوٹ: میڈیا فائلز ویب یا ڈیسک ٹاپ پر فوری جوابات میں معاونت یافتہ نہیں ہیں۔
  4. اپنے فوری جواب کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹ سیٹ کرنے کی خاطر شارٹ کٹ پر ٹیپ کریں۔
  5. محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
ڈیفالٹ جوابات
کسٹمرز کے ساتھ بات چیت کرنا آسان بنانے کے لیے، WhatsApp Business ایپ آپ کی کاروباری پروفائل میں موجود معلومات کی بنیاد پر فوری جوابات تیار کرتی ہے۔ آپ اپنے کاروباری اوقات، اپنے پتے نیز اپنی پروفائل پر مشتمل فوری جواب بھی بھیج سکتے ہیں۔ ان ڈیفالٹ جوابات کو دیکھنے کے لیے:
  • چیٹ کھولیں، پیغام پر ٹیپ کریں، اور '/' ٹائپ کریں یا
  • چیٹ کھولیں، منسلک کریں
    > فوری جوابات پر ٹیپ کریں۔
فوری جوابات کا استعمال کریں
اٹیچمنٹ کے طور پر
  1. چیٹ کھولیں۔
  2. منسلک کریں
    > فوری جوابات پر ٹیپ کریں۔
  3. مطلوبہ فوری جواب منتخب کریں۔ پیغام خود بخود ٹیکسٹ درج کرنے کی فیلڈ میں نمودار ہو جائے گا۔
  4. پیغام میں ترمیم کریں یا بس بھیجیں
    پر ٹیپ کریں۔
ٹیکسٹ درج کرنے کی فیلڈ سے
  1. چیٹ کھولیں۔
  2. پیغام پر ٹیپ کریں پھر '/' ٹائپ کریں۔ اس طرح آپ کے سبھی فوری جوابات سامنے آ جائیں گے بشمول ڈیفالٹ جوابات۔
  3. مطلوبہ فوری جواب منتخب کریں۔ پیغام خود بخود ٹیکسٹ درج کرنے کی فیلڈ میں نمودار ہو جائے گا۔
  4. پیغام میں ترمیم کریں یا بس بھیجیں
    پر ٹیپ کریں۔
کاروباری مشورہ: ڈیفالٹ جوابات بنانے کے لیے اپنی کاروباری پروفائل کے ہر سیکشن کو مکمل کرنا یاد رکھیں، آپ ان کے ذریعے کسٹمرز کو اپنا پتہ، کاروباری اوقات وغیرہ بتا سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
فوری جواب محفوظ نہیں کر پا رہے ہیں
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں