بین الاقوامی فون نمبر کے فارمیٹ کے بارے میں

مکمل بین الاقوامی فارمیٹ میں فون نمبر میں جمع کی علامت (+) کے بعد ملک کا کوڈ، شہر کا کوڈ اور مقامی فون نمبر شامل ہوتا ہے۔ ‏WhatsApp سے رابطہ کرتے وقت، ہمیشہ اپنا فون نمبر مکمل بین الاقوامی فارمیٹ میں بھیجیں۔
مثال کے طور پر، اگر امریکہ (ملک کا کوڈ ‘1’) میں کسی رابطے کے علاقے کا کوڈ ‘408’ اور فون نمبر ‘XXX-XXXX’ ہے تو آپ ‎+1 408 XXX XXXX درج کریں گے۔
نوٹ:
  • کسی بھی شروعاتی 0 یا خصوصی کالنگ کوڈ کو ہٹانا یقینی بنائیں۔
  • ارجنٹینا (ملک کا کوڈ ‘54’) کے تمام فون نمبرز میں ملک کے کوڈ اور علاقے کے کوڈ کے بیچ ایک ‘9’ ہونا چاہیے۔ ‘15’ کے سابقے کو ہٹانا ہو گا تاکہ حتمی نمبر میں کُل 13 ہندسے ہوں: ‎+54 9 XXX XXX XXXX
  • میکسیکو (ملک کا کوڈ ‘52’) میں فون نمبرز میں ‘52+’ کے بعد ‘1’ ہونا چاہیے خواہ وہ Nextel نمبرز ہوں۔
متعلقہ وسائل
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں