کاروباری چیٹس میں آپٹ ان کرنے کے بارے میں
WhatsApp چاہتا ہے کہ آپ کو یہ کنٹرول حاصل رہے کہ کون آپ کے ساتھ چیٹ کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے جب تک کہ آپ نے چیٹ کرنے کے لیے آپٹ ان کیا ہو، کوئی کاروبار آپ کے ساتھ بات چیت جاری نہیں رکھ سکتا۔
جب کوئی کاروبار آپ کو پہلی بار پیغام بھیجے گا تو آپ کے پاس منتخب کرنے کے لیے تین مختلف قسم کے تعامل ہوں گے۔ حسب ضروت کسی پر ٹیپ کریں:
- کاروبار کو اپنے بلاک شدہ روابط کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے بلاک کریں۔ جب آپ کسی کاروبار کو بلاک کرتے ہیں تو وہ آپ کو براہ راست پیغام نہیں بھیج پائے گا۔ لیکن، آپ کو اب بھی ان کی کاروباری پروفائل اور کیٹلاگ تک رسائی ہوگی۔ اگر آپ کسی مشترکہ گروپ میں ہیں تو بھی آپ ان سے تعامل یا بات چیت کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی کاروبار ہماری کامرس پالیسی کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو رپورٹ کریں۔ آپ کاروبار کو بلاک کرنے کے لیے یہ آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
- کاروبار کے ساتھ چیٹ کرنے کی خاطر آپٹ ان کرنے کے لیے جاری رکھیں۔ آپ کاروبار کو پیغام بھیج کر بھی آپٹ ان کر سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین